#111
|
||||
|
||||
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تُو کیا ہے
تمہی کہو کہ یہ انداز ِ گفتگو کیا ہے رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن ہماری جیب کو اب حاجت ِ رفو کیا ہے جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا کریدتے ہو جو اب راکھ، جستجو کیا ہے؟ رہی نہ طاقت ِ گفتار، اور اگر ہو بھی تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے بنا ہے شہہ کا مصاحب، پھرے ہے اتراتا وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے استاد مرزا اسد اللہ خان الغالب |
The Following 3 Users Say Thank You to Da Skeptic For This Useful Post: | ||
Astute (Sunday, July 12, 2015), Malicious (Thursday, November 22, 2012), Urma Waqar (Friday, April 12, 2013) |
#112
|
||||
|
||||
رمز
تم جب آؤ گی تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے میری تنہائ میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے ' جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدہ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا جون ایلیا
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 5 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Arain007 (Sunday, August 12, 2012), Call for Change (Sunday, August 12, 2012), Da Skeptic (Sunday, August 12, 2012), Malicious (Thursday, November 22, 2012), Urma Waqar (Friday, April 12, 2013) |
#113
|
||||
|
||||
translation of Galib's poetry
It's compelling beauty makes all men Enjoy the glory of the bloom; But the eye should take in every view, The brighter shades, the shades of gloom. Although love's pangs may fatal be, There can be no way out Without love too this heart would grieve For want of things to grieve about. To whom, alas, shall I complain If luck with me does not abide? "O, give me death" was all I sought, That blessing too I was denied. Ask me not why I am sad, What grief doth clutch my heart. My heart hath built me a prison-cell And raised grim walls of narrow truths, Of cramping loves and hates. It shuts in the horizon of my thought And clips my fancy's wings.
__________________
LOVE all, TRUST a few, do WRONG to none...... |
The Following 3 Users Say Thank You to alihashmatkhoso For This Useful Post: | ||
Da Skeptic (Sunday, August 12, 2012), memon bilal (Wednesday, August 15, 2012), NoorMBA (Sunday, August 12, 2012) |
#114
|
||||
|
||||
اک گلی تھی جب اس سے ہم نکلے
ایسے نکلے کہ جیسے دم نکلے کوچہ ِ آرزو جو تھا ، اُس میں زلف ِ جاناں طرح کے خم نکلے جو پھرے دربدر یہاں، وہ لوگ اپنے باہر بہت ہی کم نکلے آگ اس شہر میں لگی جس دن سب سے آخر میں واں سے ہم نکلے جونؔ یہ جو وجود ہے، یہ وجود کیا بنے گی اگر عدم نکلے حضرت جون ایلیا
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou) |
The Following User Says Thank You to Da Skeptic For This Useful Post: | ||
Malicious (Thursday, November 22, 2012) |
#115
|
||||
|
||||
سانسوں کی ڈور
دل کے آئینے میں تصویر تمہاری ہے یہ تصویر ہم کو جاں سے پیاری ہے تم سدا ر ہو آباد اور خوش یہ تمنا آج سے ہماری ہے تم سے مل کر ہی سیکھی ہے محبت ہم نے تم نے ہی یہ زندگی سنواری ہے تمہاری سانسوں سے بندی بندی میرے جیون کی ڈوری ہے ہمارے لیے ہی رب نے یہ صورت آسمان سے اُتاری ہے تیرے ملنے سے ملا مقصدِ حیات مجھ کو آج تک تو زندگی ہم نے رائیگاں گزاری ہے
__________________
LOVE all, TRUST a few, do WRONG to none...... |
#116
|
|||
|
|||
To log samjhay..............
jo hum pe guzray the ranj saray.....
jo khud pe guzray to loog samjhay..... jab apni apni mohabtun kay.... azaab jhailay to loog samjhay...... wo jin darkhtun ki chaon me se.... musafirun ko utha dia tha...... unhi darkhtun se aglay mosam jo phal na utray to loog samjhay wo gaa'on ka ik zaa'eef dehkaa'n..... sarak kay ban'nay pe kyun khafa tha... JAB USS KAY BACHAY JO SHEHR JA KAR.... KABHI NA LAUTAY TO LOOOG SAMJHAY........................... |
The Following User Says Thank You to HAMID SALEH LAK For This Useful Post: | ||
Descendant of Saul (Monday, December 24, 2012) |
#117
|
||||
|
||||
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو رسم ِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی یہاں کار ِ مسیحاؑ کیوں کریں ہم سُنا دیں عصمت ِ مریم کا قصہ پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی سو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہ اُسے راحت مہیا کیوں کریں ہم حضرت جون ایلیا
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou) |
The Following 3 Users Say Thank You to Da Skeptic For This Useful Post: | ||
bl chughtai (Saturday, January 26, 2013), Malicious (Thursday, November 22, 2012), Urma Waqar (Friday, April 12, 2013) |
#118
|
||||
|
||||
تیرے نام
چا ہت کے اُس جذبے کو سلام کرتے ہیں آج ہم اپنا نام تیرے نام کرتے ہیں چاہتوں میں کوئی گِلا نہیں شکوہ نہیں ہوتا کرتے ہیں جو یہ کام وہ زندگی اپنی تمام کرتے ہیں یہ دِل، یہ پل، یہ اِحساس تیرے نام کر دئیے ہیں چل آج یہ زیست بھی تیرے نام کرتے ہیں محبت تو اِیک ہوتی ہے بڑی عنایت خدا کی جانے کیوں لوگ اِس جذبے کو پامال کرتے ہیں تیری حو شبو کو بھرنا ہے اپنی زندگی، اپنے دل میں آج ہم اپنے دریچہ ِدل کو وا کرتے ہیں
__________________
smile please |
#119
|
||||
|
||||
مجھے منز لوں کا شعو ر تھا مجھے راستوں نے تھکا دیا
مجھے منز لوں کا شعو ر تھا مجھے راستوں نے تھکا دیا کبھی جن پہ مجھ کو یقین تھا ا نہی ساتھیوں نے د غا د یا میرا ساتھ پا نے کی آرزو کبھی کتنی تم کو عزیز تھی مجھے تم پہ کتنا غرور تھا سبھی خاک میں وہ ملا دیا کبھی اس طرف جو گزر ہوا میری چشم تر کو بھی دیکھنا تیری بدگما نی کی آنچ نے مجھے کیا سے کیا ہے بنا دیا نئے خواب بن کے نگاہ میں میری دسترس سے نکل گیا بنی اس کے پاؤں کی دھول میں مجھے یہ وفا کا صلہ دیا میں تیری ہی ذات کا عکس تھی تیرا عشق تیرا نصیب تھی میں تو منزلوں کا نشان تھی مجھے بے نشان بنا دیا میں کیوں سر سے پا تک بدل گئی کہ میرا وجود کہاں کھو گیا تیری عاشقی نے میرے مہرباں! مجھے کیا سے کیا ہے بنا دی
__________________
LOVE all, TRUST a few, do WRONG to none...... |
The Following 3 Users Say Thank You to alihashmatkhoso For This Useful Post: | ||
forgettingthepast (Thursday, August 16, 2012), memon bilal (Thursday, August 16, 2012), NoorMBA (Friday, August 17, 2012) |
#120
|
||||
|
||||
یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ یہ پر پیج گلیاں یہ بے خواب بازار یہ گمنام راہی یہ سِکّوں کی جھنکار یہ عصمت کے سودے یہ سودوں پہ تکرار ثنا خوانِ تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ تعفّن سے پر نیم روشن یہ گلیاں یہ مسلی ہوئی ادھ کھلی زرد کلیاں یہ بکتی ہوئی کھوکھلی رنگ رلیاں ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ وہ اجلے دریچوں میں پائل کی چھن چھن تنفس کی الجھن پہ طبلے کی دھن دھن یہ بے روح کمروں میں کھانسی کی ٹھن ٹھن ثنا خوان تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ یہ گونچے ہوئے قہقہے راستوں پر یہ چاروں طرف بھیڑ سی کھڑکیوں پر یہ آواز کھنچتے ہوئے آنچلوں پر ثنا خوانِ تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ یہ پھولوں کے گجرے یہ پیکوں کے چھینٹے یہ بے باک نظریں یہ گستاخ فقرے یہ ڈھلکے بدن اور یہ مدقوق چہرے ثنا خوانِ تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ یہ بھوکی نگاہیں حسینوں کی جانب یہ بڑھتے ہوئے ہاتھ سینوں کی جانب لپکتے ہوئے پاؤں زینوں کی جانب ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں یہاں پیر بھی آچکے ہیں جواں بھی تنو مند بیٹے بھی، ابا میاں بھی یہ بیوی بھی ہے اور بہن بھی ہے ماں بھی ثنا خوان تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ مدد چاہتی ہے یہ حوّا کی بیٹی یشودھا کی ہم جنس رادھا کی بیٹی پیمبر کی امت، زلیخا کی بیٹی ثنا خوانِ تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ بلاؤ خدایانِ دین کو بلاؤ یہ کوچے، یہ گلیاں، یہ منظر دکھاؤ ثنا خوانِ تقدیس مشرق کو لاؤ ثنا خوانِ تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ ساحرلدھیانوی
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 5 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
amkhan.001 (Wednesday, October 17, 2012), EXCLUSIVE (Tuesday, October 16, 2012), noorahmed (Tuesday, October 23, 2012), Pakistaniguy (Monday, September 03, 2012), usman khalid (Wednesday, October 17, 2012) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Naat-e-Rasool-e-Maqbool S.A.W | Red Flower | Islam | 313 | Monday, January 06, 2020 08:18 AM |
Meri pasand | SYEDA SABAHAT | Urdu Poetry | 0 | Monday, May 02, 2011 12:22 PM |
Meri Maut Hai Meri Hamsafar Meri Zindagi Bhi Ajeeb Hai | Imtiaz ali | Urdu Poetry | 0 | Saturday, April 30, 2011 02:18 PM |
Meri Zaat Zara e Bay Nishaan | sara soomro | Urdu Poetry | 2 | Thursday, June 18, 2009 11:33 PM |
Yeh meri ana ki shikast hay | Last Island | Urdu Poetry | 0 | Wednesday, September 26, 2007 06:51 PM |