Tuesday, August 14, 2012
|
|
Senior Member
|
|
Join Date: Oct 2011
Location: دیار ِ آرزو
Posts: 258
Thanks: 271
Thanked 258 Times in 157 Posts
|
|
زہر ِ نظر غزل میری اپنی ہے۔
درد کے سلسلے زیست پر چھا گئے
پھول اپنی امیدوں کے مرجھا گئے
تھا جُنوں کا سفر دائرے کا سفر
ہم جہاں سے چلے تھے وہیں آگئے
عشق، امید، چاہت، وفا، زندگی
کتنے چہرے شب ِ ہجر کملا گئے
اک تقاضائے دل تھا، سو رسوا ہوا
خوب ہم چاہتوں کا صلہ پا گئے
وہ، کہ جھیلے ہیں صد عاشقوں کا جنوں
ہم، کہ اپنے جنوں سے ہی گھبرا گئے
سفیر حسین صفیؔ
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou)
|