View Single Post
  #1  
Old Tuesday, October 16, 2012
bl chughtai's Avatar
bl chughtai bl chughtai is offline
Senior Member
 
Join Date: Mar 2012
Location: heaven
Posts: 147
Thanks: 190
Thanked 71 Times in 53 Posts
bl chughtai is on a distinguished road
Default یہ خیالِ پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے

یہ خیالِ پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے

کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے

میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محوِ کلام تھے مجھے کھا گئے

وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جُڑ سکی
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھاگئے

یہ عیاں جو آبِ حیات ہے؛اسے کیا کروں
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے مجھے کھاگئے

وہ نگیں جو خاتمِ زندگی سے پھسل گیا
تو وہی جو میرے غلام تھے مجھے کھا گئے

میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضرر نہ تھا
پہ جو وسوسے تہہِ دام تھے مجھے کھاگئے

جو کُھلی کُھلی تھیں عداوتیںمجھے راس تھی
یہ جو زہر خز سلام تھے مجھے کھا گئے

خــــــورشــــیــد رضــــوی
__________________
read in order to live...........!
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to bl chughtai For This Useful Post:
ravaila (Sunday, October 21, 2012)