Saturday, April 27, 2024
10:34 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > CSS Optional subjects > Group IV > Islamic History & Culture

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Wednesday, August 08, 2012
SamiPerhar's Avatar
Member
 
Join Date: Dec 2011
Location: Lahore
Posts: 75
Thanks: 204
Thanked 75 Times in 44 Posts
SamiPerhar will become famous soon enough
Default Objectives of Islamic Studies

Objectives of Islamic Studies (for Day 1 learning)

علوم القرآن


س۔ علوم و فنون کے حوالے سے قرآن مجید کی کیا اہمیت ہے؟
ج۔ قرآن حکیم علوم و فنون کا مخزن ہے۔
س۔ رکوع کسے کہتے ہیں ؟
ج۔ قرآن کی ہر بڑی سورۃ منقسم ہے۔ اس کے ایک حصہ کو رکوع کہتے ہیں۔
س۔ مفصل کسے کہتے ہیں؟
ج ۔ سورۃ ق سے قرآن کے آخر تک کو کہتے ہیں۔
س۔ طوال مفصل کیا ہے؟
ج۔ سورۃ ق سے سورۃ مرسلات تک۔
س۔ اوساط مفصل کہاں تک ہے؟
ج۔ سورۃ نباء سے والضحی تک۔
س۔ قصار مفصل کیا ہے؟
ج۔ الم نشرح سے الناس تک۔
س۔ تعوذ استعاذہ کیا ہے؟
ج۔ اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
س۔ تسمیہ سے کیا مراد ہے؟
ج۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
س۔ صحابی کسے کہتے ہیں؟
ج۔ وہ لوگ جنہوں نے بحالت ایمان حضور ﷺ کو دیکھا ہو ، اور انھیں ایمان پر موت نصیب ہو۔
س۔ حدیث متواتر سے کیا مراد ہے؟
ج۔ جس حدیث کو بہت سے راویوں نے روایت کیا ہو۔
س۔ قرآن حکیم کا پہلا پارہ کس نام سے موسوم ہے؟
ج۔ الم
س۔ قرآن حکیم کا پہلا پارہ کتنی آیات پر مشتمل ہے؟
ج۔ سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی ایک سو اڑتالیس آیات پر مشتمل ہے۔
س۔ سورۃ فاتحہ کے اور کون سے اسماء ہیں؟
ج۔ ام القرآن، اساس القرآن، الکافیہ، الشافیہ
س۔ دوسرا پارہ "سیقول" کتنی آیات پر مشتمل ہے؟
ج۔ ایک سو گیارہ آیات پر۔
س۔ یہ آیات کتنے رکوعات میں منقسم ہیں؟
ج۔ پورے سترہ رکوعات میں
س۔ ان آیات میں اللہ تعالی نے کیا حکم دیا ہے؟
ج۔ پہلے دو رکوعات میں تحویل قبلہ کا حکم وارد ہوا ہے کہ نماز میں اپنا رخ بیت المقدس کی بجائے مسجد حرام یعنی خانہ کعبہ کی طرف کریں۔
س۔ تحویل قبلہ کا یہ حکم کس بات کی علامت ہے؟
ج۔ اس بات کی کہ حامل کتاب الٰہی او اللہ تعالی کی شریعت کی امین ہونے کی حیثیت سے جو مقام ایک طویل عرصہ سے بنی اسرائیل کو حاصل تھا اب وہ اس مقام سے معزول کر دیئے گئے۔ اب ہمیشہ کے لئے اہل توحید کا قبلہ بیت المقدس کی بجائے خانہ کعبہ ہو گا۔
س۔ تحویل قبلہ کے حکم کے ضمن میں کیا خاص بات بیان فرمائی گئی؟
ج۔ یہ کہ بعثت دراصل اس دعائے ابراہیمی کا ظہور ہے جس کا ذکر پہلے پارے کے آخر میں ہوا۔
س۔ قرآن حکیم کا تیسرا پارہ کس نام سے موسوم ہے؟
ج۔ تلک الرسل
س۔ تیسرے پارے میں کتنی آیات شامل ہیں؟
ج۔ اس میں سورۃ بقرہ کی آخری چونتیس آیات اور اس کع بعد سورۃ آل عمران کی اکانوے آیات شامل ہیں۔
س۔ یہ پارہ کتنے رکوعات پر مشتمل ہے؟
ج۔ سترہ رکوعات پر
س۔ چوتھے پارے کا نام؟
ج۔ لن تنالوا
س۔ یہ پارہ کن آیات پر مشتمل ہے؟
ج۔ اس کا بیشتر حصہ سورۃ آل عمران کی آیات پر مشتمل ہے۔

__________________
Golden words for my life: you must be proud of kudos associated with all these awards.
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to SamiPerhar For This Useful Post:
Austere (Thursday, August 09, 2012), khan Shaheer (Thursday, August 09, 2012)
  #2  
Old Thursday, August 09, 2012
SamiPerhar's Avatar
Member
 
Join Date: Dec 2011
Location: Lahore
Posts: 75
Thanks: 204
Thanked 75 Times in 44 Posts
SamiPerhar will become famous soon enough
Default Objectives of Islamic Studies (for Day 2 learning)

We will complete it in 60 days


--------------- علوم القرآن (دوسرہ حصہ) -------


س۔ پانچویں پارے کا نام؟
ج۔ والمحصنٰت
س۔ پانچویں پارے کی کتنی آیات ہیں؟
ج۔ ایک سو چوبیس آیات
س۔ چھٹا پارہ کن الفاظ سے شروع ہوتا ہے؟
ج۔ لا یحب
س۔ اس میں کتنی آیات ہیں؟
ج۔ پہلے حصے میں سورۃ نساء کی بقیہ انتیس آیات اور اس کے بعد سورۃ مائدہ کی ایک سو بیس میں سے بیاسی آیات۔
س۔ قرآن مجید کے ساتویں پارے کا نام؟
ج۔ و اذاسمعوا
س۔ اس میں کتنی آیات ہیں؟
ج۔ ابتدامیں سورۃ مائدہ کی اڑتیس آیات اور اس کے بعد سورۃ انعام کی ایک سو دس آیات۔
س۔ آٹھواں پارہ کا نام؟
ج۔ ولواننا
س۔ اس میں کتنی آیات ہیں؟
ج۔ یہ دو برابر حصوں میں منقسم ہے۔ اس کے نصف اول میں سورۃ الانعام کی بقیہ پچپن آیات وارد ہوئی ہیں اور نصف ثانی میں سورۃ الاعراف کی ستاسی آیات۔
س۔ نوااں پارہ کن الفاظ سے شروع ہوتا ہے؟
ج۔ قال الملا
س۔ اس پارے کی کتنی آیات ہیں؟
ج۔ اس پارے میں سورۃ الاعراف کی بقیہ ایک سو انیس آیات اور اس کے بعد سورۃ انفال کی چالیس آیات
س۔ دسویں پارے کا عنوان؟
ج۔ واعلموا
س۔ اس پارے میں کتنی آیات؟
ج۔ سورۃ انفال کی بقیہ پینتیس آیات اور سورۃ توبہ کی ترانوے آیات۔
س۔ گیارھویں پارے کا نام؟
ج۔یعتذرون
س۔ اس پارے کی آیات؟
ج۔ سورۃ توبہ کی بقیہ چھتیس آیات پھر پوری سورۃ یونس کی ایک سو نو آیات، آخر میں سورۃ ہود کی پانچ آیات
س۔ بارویں پارے کا نام؟
ج۔ وما من دابۃ
س۔ اس میں کون سی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ اس کے نصف سے زائد حصہ پر سورۃ ہود پھیلی ہوئی ہے اور بقیہ حصہ میں سورۃ یوسف کا تقریبا ً نصف حصہ آتا ہے۔
س۔ تیرھویں پارے کا نام؟
ج۔ وما ابری
س۔ اس میں کون سی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ سورۃ یوسف کا بقیہ نصف حصہ، اس کے بعد چھوٹی دو مکمل سورتیں سورۃ رعد اور سورۃ ابراہیم اور آخر میں سورۃ حجر کی ایک آیت،
س۔ چودھویں پارے کا نام؟
ج۔ ربما
ج۔ اس میں کون سی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ دو سورتیں یعنی اس کی پہلی آیت کے علاوہ مکمل سورۃ حجر اور دوسری سورۃ نحل شامل ہے۔
س۔ پندرھویں پارے کا نام؟
ج۔ سبحن الذی
س۔ اس پارے میں کتنی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ اس میں سورۃ بنی اسرائیل اور پھر سورۃ کہف کا تقریباؔ دو تہائی حصہ شامل ہے۔
س۔ یہ دونوں سورتیں کتنے رکوعات پر مشتمل ہیں؟
ج۔ دونوں بارہ بارہ رکوعات پر مشتمل ہیں۔
__________________
Golden words for my life: you must be proud of kudos associated with all these awards.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to SamiPerhar For This Useful Post:
Austere (Thursday, August 09, 2012)
  #3  
Old Thursday, August 09, 2012
Senior Member
PMS / PCS Award: Serving PMS / PCS (BS 17) officers are eligible only. - Issue reason: 2011 - Merit No. 104
 
Join Date: May 2012
Posts: 190
Thanks: 10
Thanked 174 Times in 107 Posts
orangeemperor25 will become famous soon enoughorangeemperor25 will become famous soon enough
Default

sister sami please post solved papers of islamiat of previous pms exams
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to orangeemperor25 For This Useful Post:
SamiPerhar (Thursday, August 09, 2012)
  #4  
Old Friday, August 10, 2012
SamiPerhar's Avatar
Member
 
Join Date: Dec 2011
Location: Lahore
Posts: 75
Thanks: 204
Thanked 75 Times in 44 Posts
SamiPerhar will become famous soon enough
Default Objectives of Islamic Studies (for Day 3 learning)

--------------- علوم القرآن (تیسرہ حصہ) -------

س۔ سولھویں پارے کا نام؟
ج۔ قال الم
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں؟
ج۔ اس کے نصف اول میں سورۃ کہف کی بقیہ چھتیس آیات اور سورۃ مریم نصف آخر کامل سورۃ طٰہٰ پر مشتمل ہے۔
س۔ سورۃ کہف کا مرکزی مضمون کیا ہے؟
ج۔ اس میں انسانوں پر یہ حقیقت واضح کی گئی ہے کہ یہ حیات دنیوی محض ایک امتحانی وقفہ ہے۔
س۔ سترھواں پارہ کن الفاظ سے شروع ہوتا ہے؟
ج۔ اقترب للناس
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ پہلے نصف حصے میں ایک مکمل سورۃوارد ہوئی ہے اور نصف ثانی میں بھی یعنی سورۃ الانبیا اور سورۃ الحج۔ اس اعتبار سے یہ پورے قرآن مجید میں منفرد ہے۔
س۔ قرآن مجید کے اٹھارویں پارے کا نام؟
ج۔ قد افلح
س۔ اس میں کون سی سورتیں شامل ہیں ؟
ج۔ اس پارے میں دو سورتیں پوری پوری شامل ہیں۔ المومنون اور سورۃ نور اور آخر میں سورۃ فرقان کی ابتدائی آیات شامل ہیں۔
س۔ انیسویں پارے کا نام؟
ج۔ وقال الذین
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ اس میں سورۃ الفرقان کی بقیہ آیات ، پھر سورۃ شعر ا مکمل اور آخر میں سورۃ نمل کی ابتدائی انسٹھ آیات شامل ہیں۔
س۔ بیسواں پارہ کن الفاظ سے شروع ہوتا ہے؟
ج۔ امن خلق
س۔ اس پارے کی کتنی آیات ہیں؟
ج۔ اس پارے میں سورۃ نمل کی بقیہ چونتیس آیات اور اس کے بعد سورۃ القصص مکمل اور آخر میں سورۃ عنکبوت کی پہلی چوالیس آیات شامل ہیں۔
س۔ اکیسواں پارے کا عنوان؟
ج۔ اتل ما اوحی
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ ابتدا میں سورۃ عنکبوت کی بقیہ پچیس آیات بعد میں سورۃ روم ، سورۃ لقمان ، سورۃ السجدہ اور آخر میں سورۃ احزاب شامل ہیں۔
س۔ بائیسویں پارے کا نام؟
ج۔ومن یقنت
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ سورۃ احزاب کی تینتالیس آیات اس کے بعد سورۃ سبا پھر سورۃ فاطر اور آخر میں سورۃ یسین کی اکیس آیات شامل ہیں۔
س۔ تیئسویں پارے کا نام؟
ج۔ ومالی
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ اس میں سورۃیسین کی بقیہ باسٹھ آیات پھر سورۃ الصافات اور سورۃ صٗ مکمل اور آخر میں سورۃ روم کی اکتیس آیات شامل ہیں۔ سورۃ یسین کو نبی اکرم ﷺ نے قرآن کا دل کہا ہے۔
س۔ چوبیسویں پارے کا نام؟
ج۔ فمن اظلم
س۔ اس پارے کی کتنی سورتیں اور آیات شامل ہیں ؟
ج۔ اس کی ابتدا میں سورۃ الزمر کی چوالیس آیات پھر سورۃ سورۃ مومن مکمل اور آخر میں سورۃ حمٗ السجدہ کی چھیالیس آیت شامل ہیں۔
س۔ پچیسویں پارے کا نام؟
ج۔ الہ یرد
س۔ چھبیسویں پارے کا نام؟
ج۔ حم
س۔ ستائیسویں پارے کا نام؟
ج۔ قال فما خطبکم
ج۔ اس میں کون سی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ اس میں سورۃ الزاریات کا نصف ثانی شامل ہےاس کے بعد سورۃ طور، سورۃ النجم، سورۃ قمر ، سورۃ رحمن پھر سورۃ الواقعہ اور آخر میں سورۃ الحدید ۔
س۔ اٹھائیسویں پارے کا نام؟
ج۔ قد سمع اللہ
س۔ اس پارے میں کتنی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ یہ پارہ نو مدنی سورتوں پر اور ستائیسویں پارے کی آخری سورۃ الحدید کے ساتھ مل کر دس مدنی سورتوں کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
س۔ انتیسویں پارے کا نام؟
ج۔ تبارک الذی
س۔ اس پارے میں کتنی سورتیں شامل ہیں؟
ج۔ گیارہ سورتوں پر ۔
س۔ اس پارے کا آغاز کس آیت سے ہوتا ہے؟
ج۔ سورۃ ملک کی آیت سے جو بڑی اہم آیت ہے۔
س۔ اس کا دوسرا نام کیا ہے؟
ج۔ سورۃ ن۔
س۔ تیسویں پارے کا نام؟
ج۔ عم یتساء لون
س۔ اس پارے میں کتنی سورتیں شامل ہیں ؟
ج۔ اس پارے میں چھوٹی بڑی سینتس سورتیں مشتمل ہیں۔
__________________
Golden words for my life: you must be proud of kudos associated with all these awards.
Reply With Quote
  #5  
Old Friday, August 10, 2012
SamiPerhar's Avatar
Member
 
Join Date: Dec 2011
Location: Lahore
Posts: 75
Thanks: 204
Thanked 75 Times in 44 Posts
SamiPerhar will become famous soon enough
Default Islamic Studies Paper CSS-2006 MCQs

--------------- Paper CSS-2006 MCQs -------


س۔ قرآن مجید کتنی سورتوں پر مشتمل ہے؟
ج۔ 114
س۔ سونے میں زکوۃ کا نصاب کیا آتا ہے؟
ج۔ ساڑھے سات تولے ۔
س۔ قرآن کریم کی ایک آیت میں نام آیا ہے؟
ج۔ حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ۔
س۔ ایک مسلمان خاتون کو کفنایا جاتا ہے؟
ج۔ پانچ چادروں میں
س۔ امام بخاری کا اصل نام؟
ج۔ محمد بن اسماعیل۔
س۔ مکہ فتح کیا گیا؟
ج۔ آٹھ ہجری میں
س۔ حج کے دوران قربانی کہاں پہ کی جاتی ہے ؟
ج۔ منی میں۔
س۔ جامع قرآن کن کو کہا جاتا ہے؟
ج۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو
س۔ خلافت راشدہ قائم رہی؟
ج۔ تیس سال تک۔
س۔ دوران حج عرفات میں اجتماع ہوتا ہے ؟
ج۔ نو ذی الحجہ کو
__________________
Golden words for my life: you must be proud of kudos associated with all these awards.
Reply With Quote
  #6  
Old Sunday, August 12, 2012
Senior Member
PMS / PCS Award: Serving PMS / PCS (BS 17) officers are eligible only. - Issue reason: 2011 - Merit No. 104
 
Join Date: May 2012
Posts: 190
Thanks: 10
Thanked 174 Times in 107 Posts
orangeemperor25 will become famous soon enoughorangeemperor25 will become famous soon enough
Default

sister it is a very commendable act on your part btw can someone tell me that which book is suitable for islamiat objectives keeping in view the past papers of css and pms
Reply With Quote
  #7  
Old Sunday, August 12, 2012
SamiPerhar's Avatar
Member
 
Join Date: Dec 2011
Location: Lahore
Posts: 75
Thanks: 204
Thanked 75 Times in 44 Posts
SamiPerhar will become famous soon enough
Default

Quote:
Originally Posted by orangeemperor25 View Post
sister it is a very commendable act on your part btw can someone tell me that which book is suitable for islamiat objectives keeping in view the past papers of css and pms
you may prepare it from Objective book of Jahngir Book Depot
__________________
Golden words for my life: you must be proud of kudos associated with all these awards.
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
The Religion Of Islam MUKHTIAR ALI Islamiat 3 Friday, April 03, 2020 10:31 AM
Islamic Information safdarmehmood Islamiat 4 Thursday, June 28, 2018 08:09 AM
Islamic Sharia Law Daredevil39 Islamiat Notes 0 Saturday, September 11, 2010 06:59 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.