Monday, April 29, 2024
09:19 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > General > Discussion

Discussion Discuss current affairs and issues helpful in CSS only.

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Sunday, July 18, 2010
Member
 
Join Date: Dec 2009
Location: Sindh
Posts: 27
Thanks: 5
Thanked 41 Times in 18 Posts
Masood Ahmed2010 is on a distinguished road
Lightbulb Kya Jinah bhi Bin Ladin thay?

Hello
Hope so to get a good discussion from fellow members on the below article. And their views about the issues discussed.

کیا جناح بھی بن لادن تھے؟

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

پاک لوگوں کی سرزمین میں جس طرح کچھ بھی طے نہیں ۔یہ بھی طے نہیں ہے کہ ریاست کی سنسر پالیسی کیا ہوگی اور سنسر کرنے والے کن بنیادی معیارات کو مدِ نظر رکھ کے کسی ڈرامے، دستاویزی فلم، فیچر فلم، مضمون، خبر یا ویب سائٹ کو سنسر کریں گے۔ یہ بھی طے نہیں ہے کہ مذکورہ بالا اصناف کو سنسر کرنے کا حتمی اور قانونی مجاز کون ہے؟ عدالت، پارلیمان، وزارتِ اطلاعات، لینڈ اینڈ سی کسٹمز ، جی ایچ کیو، گریڈ سترہ کا کوئی سیکشن آفسر یا پھر کوئی سنسر کمیٹی؟

کہا یہ جاتا ہے کہ پاکستان میں ہر وہ تخلیق اور تحریر سنسر ہوسکتی ہے جو مخربِ اخلاق ہو، یا جس سے کسی کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچے، یا جو نظریہ پاکستان اور قومی اکابرین کو منفی انداز میں پیش کرے۔ جس سے ملکی یکجہتی، عدلیہ، فوج اور قومی قیادت کی بے جا کردار کشی مقصود ہو یا پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

لیکن آج تک کوئی حکومت یہ طے نہ کر سکی کہ غیر اخلاقی تحریر و تخلیق کی قانونی تعریف کیا ہے، نظریہ پاکستان کیا ہے، ملکی یکجہتی سے کیا مراد ہے۔ بے جا کردارکشی کی حدود کیا ہیں۔ خارجہ پالیسی کیا ہے اور دوست ممالک کون ہیں اور انکے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے اور کیا نہیں کہا جاسکتا۔

چونکہ کچھ بھی طے نہیں ہے اس لیے ہر صاحبِ اختیار بندر کے ہاتھ میں سنسر ایک استرا بنا ہوا ہے۔

جس ملک میں بانی پاکستان کی توہین قانوناً غداری کے مترادف ہے۔اسی بانی پاکستان کی گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کی تقریر کا متن جب اگلے دن کے اخبارات کے لئے جاری کیا جاتا ہے تو اس میں سے تقریر کے کچھ حصے غائب ہوتے ہیں۔ پتہ چلا کہ کسی معمولی بیوروکریٹ نے محمد علی جناح سے بھی زیادہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی صوابدید پر یہ کارنامہ کردکھایا اور اس پر گورنر جنرل محمد علی جناح کو ذاتی نوٹس لینا پڑا تب جا کر پورا متن بحال ہوا۔

جناح صاحب کی وفات کے ایک برس بعد محترمہ فاطمہ جناح ریڈیو پاکستان کے لئے اس شرط پر تقریر ریکارڈ کرواتی ہیں کہ یہ تقریر سنسر نہیں ہوگی۔ لیکن جب تقریر نشر ہوتی ہے تو وہ حصہ غائب ہوتا ہے جس میں محترمہ نے لیاقت علی خان حکومت پر تنقید کی تھی۔ یہ سنسر کسی اور کے نہیں ریڈیو پاکستان کے منتظمِ اعلی زیڈ اے بخاری کے صوابدیدی حکم پر ہوتا ہے اور محترمہ فاطمہ جناح کو ذاتی طور پر احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

پینسٹھ کی جنگ کے بعد ریڈیو پاکستان سے فراق گورکھپوری کی غزل اس لئے نشر نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ وہ ہندوستانی شاعر تھے۔لیکن میر، انیس، غالب اور اقبال کے کلام پر پابندی نہیں تھی حالانکہ یہ چاروں بھی ہندوستانی شاعر تھے۔آج بھی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی پر اس بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ چین، ایران اور افغانستان کا نام تو لے لیا جائے لیکن بھارت کو ’ایک پڑوسی ملک‘ ہی کہا جائے۔

ضیا الحق کے زمانے میں ہر انفارمیشن آفیسر ایک چھوٹا ضیا الحق بنا ہوا تھا۔احتیاط کا یہ عالم تھا کہ ’بادلوں نے آسمان کی عریانی کو ڈھانپ لیا‘ اور ’ایک عورت ننگے پاؤں تھانے پہنچی‘ جیسے جملے بھی سنسر ہوجاتے تھے۔

پینسٹھ کی جنگ کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش یہ کہہ کر روک دی گئی کہ پاکستان کو بھارت کی ثقافتی یلغار سے بچانا ہے۔اسکے بعد ہر فوجی و غیر فوجی حکومت نے اس پالیسی کو برقرار رکھا۔ لیکن جب پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے محافظ ادارے کے سربراہ پرویز مشرف نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی تو ثقافتی یلغار سے بچنے کا فلسفہ بھی دم توڑ گیا۔

لیکن جو سنسر بورڈ پچھلے پانچ، چھ برس سے بھارتی فلموں کو بے دھڑک نمائش کی اجازت دے رہا تھا۔اسی سنسر بورڈ نے آزادی اظہار کی علمبردار موجودہ حکومت کے دور میں ایک بھارتی فلم ’تیرے بن لادن‘ کو یہ کہہ کر روک دیا کہ اس میں بہت سے گھٹیا جملے ہیں۔اس فلم میں اسامہ بن لادن کا مذاق اڑایا گیا ہے جس سے تشدد بھڑک سکتا ہے۔ اور اس میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی تضحیک کی گئی ہے۔

اس سے چار باتیں ثابت ہوتی ہیں۔اول یہ کہ اب تک پاکستان میں جتنی بھی بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت ملی ہے وہ انتہائی شائستہ اور گھریلو فلمیں ہیں۔ دوم پاکستان اسوقت انتہائی پرامن ملک ہے اور ’تیرے بن لادن‘ کی نمائش سے یہاں کا امن برباد ہو سکتا ہے۔سوم یہ کہ پاکستان میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی اتنی مثالی ہے کہ لوگ ان سکیورٹی اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے اور ایسا کرنے والے کو سنگسار کردیں گے۔ چہارم یہ کہ اسامہ بن لادن کا مذاق اڑانا دراصل عوامی جذبات کا مذاق اڑانا ہے۔

یہ درست ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت مذہبی اقدار کے معاملے میں اتنی حساس ہے کہ سلمان رشدی ہو کہ ڈینش کارٹونسٹ یا پھر فیس بک، جو بھی مذہبی جذبات کی توہین کرتا ہے پاکستانی اس کا شدت سے جواب دیتے ہیں۔ لیکن وہ کونسا پاکستان ہے جو گوگل سرچ انجن کے حالیہ سروے کے مطابق فحش مواد پر مبنی ویب سائٹس دیکھنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں بھی اول نمبر پر ہے؟

اگر ’تیرے بن لادن‘ میں اسامہ بن لادن کے مذاق پر اعتراض کرنے والا سنسر بورڈ درست ہے تو پھر وہ کون سنسر باز تھا جس نے محمد علی جناح کی تقریر بھی قومی یکجہتی اور جذبات کے لیے ناموزوں جانتے ہوئے سنسر کردی تھی؟

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2..._se_baat.shtml
__________________
Too long! Your signature violates the rule. -- Forum Management
Reply With Quote
  #2  
Old Sunday, July 18, 2010
Abdussamad Chaudhary's Avatar
Late (12-9-12)
 
Join Date: Feb 2010
Location: Multan
Posts: 378
Thanks: 180
Thanked 266 Times in 177 Posts
Abdussamad Chaudhary is just really niceAbdussamad Chaudhary is just really niceAbdussamad Chaudhary is just really niceAbdussamad Chaudhary is just really nice
Default

Although, we have a defected system in Pakistan but, luckily, we have a system in Pakistan which is not impossible to correcten and it 'll not be difficult too, if we all learn our own responsibilities to bring a positive change in the system in a positive manner. So, instead of crticizm we are needed to create the knowledge of responsibility in our nation. If we 'll start criticizm, it 'll never end and you 'll stuck in criticizm.
__________________
Fixed signs.
Reply With Quote
  #3  
Old Monday, July 19, 2010
nuzhat fatima's Avatar
Member
 
Join Date: Jun 2010
Location: lahore
Posts: 31
Thanks: 90
Thanked 37 Times in 23 Posts
nuzhat fatima is on a distinguished road
Default every Pakistani is 1% of whole

i just wana say that every Pakistani is 1 % of the whole nation and we cannot attain our 100% unless r untill v will nt put our whole efforts. so problems r every where rather v r living in complex materialistic world. bt it is v r 2 know how 2 come out of all that apathy. so v should purify ourselves first.
__________________
"nothing is impossible but nothing is easy"
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to nuzhat fatima For This Useful Post:
waqaskayani (Tuesday, July 20, 2010)
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Ajab mousam thay chahat kay Sureshlasi Urdu Poetry 0 Tuesday, September 11, 2007 04:20 PM
Hum Tujhay Imaan Kaha Kertay Thay Last Island Urdu Poetry 0 Wednesday, December 27, 2006 03:12 AM
Hum Kaisay Pagal Hotay Thay spiritless_conquest Urdu Poetry 0 Wednesday, September 06, 2006 08:54 PM
Main nai daikha tha un dinoon main usay. spiritless_conquest Urdu Poetry 2 Sunday, July 30, 2006 03:43 PM
Hum bii kissii ka khwab thay Muskan Ghuman Urdu Poetry 2 Sunday, June 04, 2006 03:00 AM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.