|
Islam Invite to the Way of your Lord with wisdom and fair preaching, and argue with them in a way that is better. Truly, your Lord knows best who has gone astray from His Path, and He is the Best Aware of those who are guided." Holy Qur'an 16:125 |
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
اللهم صل على محمد وعلى آله وأصحابه وبارك و
اللهم صل على محمد وعلى آله وأصحابه وبارك وسلم بحر و بر کے سلطان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں کل بھی تھے اعلیٰ آج بھی ہیں اعلیٰ اعلیٰ رہیں گے جو کچھ بھی چاہے بنے آپ سب سے بالا رہیں گے دنیا ہے سلطنت آپ شاہ والا رہیں گے مالک کون و مکان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں خدا نے جب نہ بنایا تھا سارے جہان کو حور و ملائک چاند تارے نہ جن و انسان کو نور آپ کا بنا کر بڑھایا آپ کی شان کو نور خدا کی پچان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں ناچتا ہے آفتاب اشاروں پہ آپ کے چاند ہوتا ہے قرباں اشاروں پہ آپ کے شجر و ہجر دوڑیں پکاروں پہ آپ کے سب سے اعلیٰ شان میرے نبی ﷺ ہیں سارے دنیا کی جان میرے بنی ﷺ ہیں قدرت نے آپ کو محبوب بنایا آپ پر بادل بھی کرتے ہیں سایہ قربان ہو جائے شان پہ کایا حُسن جہاں میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں دو عالم آپ کے لئے بنائے گئے ہیں آمد کو بحر و بر سجوائے گئے ہیں بڑے شوق سے عرش پہ بلوائے گئے ہیں اللہ کے مہمان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں کس طرح آپ کا مرتبہ بڑھایا سارے نبیوں کے سردار آپ کو بنایا مقتدی بنے سب امام آپ کو سجایا روح رواں میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں کتنی حسیں مصور نے تصویر بنائی آپ سے پوچھ کر آپ کی تدبیر بنائ قرآن لکھ دیا سارا ایسی تقدیر بنائ چلتا پھرتا قرآن میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں اعلیٰ نسب ہے شان جلی ہے باپ بھلا آپ کی ماں بھی بھلی ہے بیٹی ہے فاطمہ داماد علی ہے نانا ئے حسنین میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے بنی ﷺ ہیں وہ دانائے سبل کے لائے پیغام حق کا ظلمت میں ڈوبے ہووں کو دیا انعام حق کا ظل کفر کو مٹایا کیا ہر جگہ انتظام حق کا خیر الانسان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے نبی ﷺ ہیں شافع محشر ہیں جنت کا ہے انتظام آپ پر امامت اور بنوت کا سجا ہے مقام آپ پر خود خدا اور فرشتے بھیجتے ہیں سلام آپ پر اللہ بڑھائے جنکی شان میرے نبیﷺہیں ساری دنیا کی جان میرے بنی ﷺ ہیں سارے جہاں کے لئے آپ ہیں رحمتہ للعالمین ہوئے ختم آپ پہ سلسلے آپ ہیں خاتم النبیین شفاعت ہے آپ کا سہرا آپ ہیں شفیع المذنبین محبت کی پہچان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے بنی ﷺ ہیں قبر میں آپ سے فیض پائیں گے آپ ہی حشر میں عمران کو بخشوائیں گے ہم گزریں گے آپ رب سلم فرمائیں گے میرا دین و ایمان میرے نبی ﷺ ہیں ساری دنیا کی جان میرے بنی ﷺ ہیں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
محمد محمد وظیفہ ہے ساڈا | canadian | Punjabi Poetry | 0 | Friday, September 18, 2015 05:26 PM |
The Life of Holy Prophet (SAW) | Asi01 | Islamiat | 0 | Sunday, January 29, 2012 10:35 PM |
سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے دس | sara soomro | Islam | 0 | Tuesday, January 11, 2011 01:37 PM |
قرآن حکیم سے شفاء و برکت کے حصول کا بیان | sara soomro | Islam | 0 | Tuesday, December 21, 2010 08:08 PM |
Drood pak ki fazeelat | sara soomro | Islam | 0 | Friday, June 25, 2010 11:18 AM |