Wednesday, May 22, 2024
07:10 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Off Topic Section > Off Topic Lounge

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Thursday, March 06, 2014
Call for Change's Avatar
Senior Member
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason:
 
Join Date: May 2009
Location: Crumbling Prison of Cruel Customs
Posts: 1,158
Thanks: 1,185
Thanked 1,807 Times in 836 Posts
Call for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud ofCall for Change has much to be proud of
Default My Article about Pakistani President

جنابِ صدر! : اقدس وحید سندھیلہ

صدر تو رہے صدا
حبیب جالب کی نے جب یہ نظم تحریر کی تو ان کے ذہن میں جنرل ضیا کی آمریت تھی۔ ضیا جو انسانی حقوق کی پامالی کے لیے مشہور تھا،ضیاجس نے اسلام کے نام پر کلاشنکوف کلچر پاکستان میں متعارف کروایا، ضیا جس نے سچ بولنے پر سر عام صحافیوں اور شاعروں کو کوڑے لگوائے ۔ مگر میرے ذہن میں یہ طنزیہ جملہ ضیاالحق کے لیے نہیں بلکہ دور حاضر کے صدر ممنون حسین کے لیے آیا۔

ممنون حسین کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ صدر پاکستان ، نواز شریف کے سپورٹر اور انوسٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ انسانی حقوق کے بہت بڑے علمبردار بھی ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انہوں نے بہت سے اقدامات کیے ان کے دور حکومت میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ انصاف اور برابر انسانی حقوق کے لیے بارہا صدا بلند کر چکے ہیں اور اسی لڑائی میں کئی بار جیل بھی جا چکے ہیں۔ اور تو اور انسانی اور سماجی حقوق کی لڑائی میں ان کا لوہا دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔ ان کی تعلیمی قابلیت اس قدر ہے کہ آکسفورڈ جیسے اداروں میں عموما لیکچرز دیتے ہیں۔ ان کی لیڈر شپ صلاحیتیں دیکھ کر تو مجھے لگتا ہے کہ اگلے نیلسن منڈیلا یہی ہوں گے۔ مجھے ان کے لیے بہت افسوس ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی قوم ان کی قدر نہیں کر پائی۔

کیا ہوا کہ جو کچھ میں نے ان کے بارے میں بیان کیا ہے وہ صرف میرے تخیل کا کرشمہ ہے اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ کیا ہوا اگر وہ اس ملک کے غریبوں، بے بسوں اور لا چاروں کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔ ہم کیوں نہیں سمجھتے کہ صدر اتنا فارغ نہیں ہوتا کہ غریب غرباء کے لیے سوچتا رہے اس کو اور بھی بہت سے کام ہوتے ہیں جیسا کہ یہ سوچنا کہ سب سے مہنگا فوٹو گرافر کون سا ہے اور تصویر بناتے ہوئے پوز کیسے بنا نا چاہیے.۔ کیا ہوا اگر بجلی پانی اور پٹرول نا پید ہو ریے ہیں اور بھی تو غم ہیں زمانے میں بجلی اور پٹرول کے سوا.

ممنون حسین صاحب سے ملنے کا شرف مجھے کبھی حاصل نہیں ہوا (خدا نہ کرے کہ کبھی ہو ) مگر ایسا ایک موقع ضرور آیا کہ وہ مجھ سے چند فٹ کے فاصلے پر اپنے طویل و عریض سیکورٹی موٹر کیڈ کے ساتھ جا رہے تھے۔ اور ان کے گزرنے سے پندرہ منٹ پہلے ہم یعنی کہ عام آدمی سڑک پر روک لیے گئےتھے۔ سڑک پر کھڑے کھڑے ارد گرد نگاہ دوڑائی تو لوگوں کو آپس میں گفتگو میں مشغول پایا ۔ کچھ نے کہا آ گیا دھی بھلے والا ، کوئی بولا کاش بم پھٹ جائے ۔ الغرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ جیسے ہی صدرصاحب اس سڑک سے گز رے اور کے پانچ منٹ بعد بھی اشارہ نہ کھولا گیا تولوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ آوازیں کسنے لگے، غصہ دکھانے لگے اور مجبوراً پولیس والے کو بیرئیر ہٹانا پڑ گیا۔

اس وقت میں نے سوچا کہ کاش لوگ یہ غصہ اس وقت دکھاتے جب صدر کے آنے سے پندرہ منٹ پہلے انہیں روک لیا گیا تھا۔ پاکستانی قوم کا شاید مسئلہ بھی یہی ہے کہ ہم اپنی طاقت کا اظہار صیح وقت پر نہیں کرتے اور جب ہم اظہار کرتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔ آج ہم غصہ کر رہے ہیں کہ ہم پر ایسے نااہل حکمران لاگو ہو گئے ہیں مگر اب کیا فائدہ؟ ہمارے پاس موقع آیا تھا کہ ہم اپنی طاقت کا اظہار کرتے اور صیح لوگوں کو ووٹ دیتے مگر ہم نے وہ موقع گنوا دیا۔ اب پچھائے کا کیا ہوت۔اب تو اگلے پانچ سال یہی راگ الاپنا پڑے گا

اپنی تو دعا ہے یہ۔۔صدر تو رہے صدا۔۔

http://humaap.com/blog/mr-president
__________________
Sangdil Riwajoon ki ya Imart-e-Kohna Toot bhi Tou Skti hay
Yeh Aseer Sehzadi Choot bhi tou Skti hay
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Pakistan's History From 1947-till present Sumairs Pakistan Affairs 13 Sunday, October 27, 2019 02:55 PM
Political System of USA Arain007 Political Science 5 Monday, June 06, 2011 11:33 AM
History of Presidentship in Pakistan Naseer Ahmed Chandio General Knowledge, Quizzes, IQ Tests 1 Tuesday, May 31, 2011 03:00 PM
A very Brief History of Pakistan: Events, Birthdays and Famous Deaths Surmount History of Pakistan & India 3 Monday, November 02, 2009 12:20 PM
indo-pak relations atifch Current Affairs 0 Monday, December 11, 2006 09:01 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.