CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Poetry & Literature (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/)
-   -   لفظ میرے، میرے ہونے کی گواہی دیں گے (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/52601-1604-1601-1592-1605-1740-1585-1746-1548-1605-1740-1585-1746-1729-1608-1606-1746-1705-1740-1711-1608-1575-1729-1740-1583-1740-1722-1711-1746-a.html)

Farrah Zafar Monday, October 14, 2013 09:58 PM

[SIZE="3"][FONT="Century Gothic"][B]Baaz Khawahishaat aise he hoti hain jese Sooraj ko Thaamnay ki aarzoo....Jalti khawahishaat aur naazuk hatheliyaan...!

[CENTER]Dil majboor he acha...
Sooraj door he acha....!![/CENTER][/B][/SIZE]


[CENTER][B][U][SIZE="4"]-Farrah-[/SIZE][/U][/B][/CENTER][/FONT]

madiha alvi Thursday, November 28, 2013 07:25 PM

---kitab -E-Takdeer say kya SIKHWAA Ay Dil-E-nadaan ***!!!!!!!
JAB har CHezz nAY MIT jana hai toww phir KHAWAISHANN KAISI .!!!!!!

Farrah Zafar Friday, February 07, 2014 09:39 PM

[size="4"]لفظ کتنے مہنگے ھوتے ہیں لیکن بے حسوں کے بازار میں کتنے سستے۔ ۔ ۔ ۔ ! لفظوں کے بیوپاری اپنی گھٹیا سوچوں کا سودا لفظوں کے ہیر پھیر سے کرتے ہیں ، خوبصورت جذبوں کو بے مول کرنے والے لفظوں کے کھلاڑی، شائد جانتے نہیں کہ لفظ ہی چہروں کو مسکراہٹ بخشتے ہیں ، لفظ ہی چھین لیتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ لفظوں کی ردا کسی کو تحفظ دیتی ہے تو لفظ ہی بے آبرو کر دیتے ہیں ، ۔ ۔ ۔ لفظ مصری کی ڈلی بھی ہوتے ہیں اور زہر کی پڑیا بھی ۔ ۔ ۔کسی کو سر تا پیر بدل بھی سکتے ہیں اور کسی کو جیتے جی مار بھی ڈالتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔

لفظوں کے جال میں مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ ۔ ۔لفظوں کے سکے پھینک کے تماشا دیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔لفظوں کی آگ سے دھواں اٹھتا دیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔لفظوں کے خنجر سے سینہ چھلنی کر دیتے ہیں۔ ۔ ۔لفظوں کی ماچس سے گھر پھونک دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ لفظوں کے نشے سے مدہوشی طاری کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔لفظوں کے کھلاڑی لفظوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔[center]

سوچنے کی بات ہے کہ صرف منافع ہی نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔ خسارہ بھی ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ عمریں بیت جاتی ہیں تاوان
بھرتے بھرتے ۔ ۔ ۔ ! بمع سود لوٹانا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ !!! ۔


بقول نظیر اکبر آبادی

دنیا عجب بازار ہے کچھ جنس یاں کی ساتھ لے
نیکی کا بدلہ نیک ہے بد سے بدی کی بات لے
میوہ کھلا میوہ ملے پھل پھول دے پھل پات لے
آرام دے آرام لے دُکھ درد دے آفات لے

کلجُگ نہیں کرجگ ہے یہ یاں دن کو دے اور رات لے
کیا خوب سودا نقد ہے اِس ہات دے اُس ہات لے


کرچُک جو کچھ کرنا ہو اب یہ دم تو کوئی آن ہے
نقصان میں نقصان ہے احسان میں احسان ہے
تہمت میں یاں تہمت لگے طوفان میں طوفان ہے
رحمان کو رحمان ہے شیطان کو شیطان ہے

کلجُگ نہیں کرجگ ہے یہ یاں دن کو دے اور رات لے
کیا خوب سودا نقد ہے اِس ہات دے اُس ہات لے
[/size]

[size="6"]فرح ظفر[/size][/center]

Farrah Zafar Friday, February 21, 2014 06:01 PM

[center][size="5"]
جن کے دل کی دنیا میں بہار کا موسم ہو ، پیار کا موسم ہو ، اعتبار کا موسم ہو اور اقرار کا موسم ہو ،،، وہ ہی چہرے ساون کی شوخ بوندیں اپنی ہتھیلیوں پہ سمیٹے ،آنکھیں بند کیے ،دنیا و مافیہا سے بے خبر ، مسکراتے چلے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔


- فرح ظفر -[/size][/center]

Farrah Zafar Friday, March 21, 2014 07:13 PM

[size="5"]کوئ دستک ،کوئ آہٹ ، کوئ خواب ، کوئ مسکراہٹ ، کوئ چاہت ،کوئ لفظ ، کوئ موڑ ۔۔ ۔ ۔ ۔ کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہے جو سر تا پیر بدل ڈالتا ہے ۔ ۔ ۔مایوسی کو مار ڈالتا ہے ۔ ۔ ۔ تبدیلی کا کوئ نہ کوئ سبب ضرور بنتا ہے ۔ ۔ ۔ خوشی کو تحریک ملتی ہے ۔ ۔ ۔ زندگی میں رنگ بھر جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ بہار کا موسم ٹھہر سا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ خوشبو ہی خوشبو ہر طرف ۔ ۔ ۔ ۔جسم و جاں کو مہکاتی ہوئ اور بہکاتی ہوئ۔ ۔ ۔ ۔ جیسے جادو کی چھڑی نے سارے منظر دلکش بنا دیے ہوں ۔ ۔ ۔ اور دل بے ساختہ پکار اٹھتا ہے ؛
[center]
تنہائیوں کے نگر کو الوداع اور طلسم کدے کی خوشبوؤں کو خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔


فرح ظفر[/center][/size]

bl chughtai Thursday, July 03, 2014 01:49 PM

jab insan beemoo rajaa ke kafiat me ho too osy khalayat aisy ghairty hyn jaisy meedhay ko chuntean...or faislay k nay dar khul jaty hyn chan chan krti os rooshni ke kirnoo ke tarah jo jo darwazy ke oun darzoo sy andar dakhil hoti hyn jo ba zahir sab ke nigahoo sy oojhal oti hyn......!
bl chughtai

wasim abbas atif Wednesday, November 12, 2014 04:12 PM

hmmm...farah zafar....these words replicate JOHN KEATS....
these waywords thinking may be pipelined to have a book....

bazmejanaan Thursday, October 15, 2020 02:34 PM

بدگمانی کی عینک رشتوں کی خوبصورتی کو دھندلا دیتی ہے۔

واہ واہ


04:27 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.