#1
|
||||
|
||||
حمد
حمد میری سوچ کو فن دیا میرے دستِ بے ہنُر کو آشناءِ ہُنر کیا۔۔۔! میرے تخیل کو پرواز بخشی میرے قلم میں تاثیر پیدا کی مجھ ناچیز کو اندازِ سُخن دیا میری سوچ کو فن دیا فقط تیری ذات ہے تیرا ہی دیا یہ اعتماد ہے جس نے مجھے خام سے کُندن کیا میری سوچ کو فن دیا اب میری یہ دعا ہے دست بستہ التجا ہے مجھے فقط اپنے عشق میں مخمور کرنا صرف اپنی محبت میں چُور کرنا میں بھٹک نہ جاوں کہیں میرے قدم صراطِ مُستقیم پہ ضرور کرنا میں جو بھی ہوں تیری عطا ہے کسی بات پہ مجھے نہ مغرور کرنا یہ کرم ہے تیرا اے مالک! جو تُو نے اچھا خیال و ذہن دیا میری سوچ کو فن دیا۔۔۔۔ Quote:
|
|
|