#1
|
||||
|
||||
میں کون ہوں
کبھی پیروں کے دستر خوان پر میں روٹیاں توڑوں
... کبھی میروں کا میں دربان بن کر مال و زر توڑوں وزیروں کی کبھی دہلیز پر میں اپنا سر پھوڑوں وڈیروں کے لئے بھی باخدا ایمان تک چھوڑوں مجھے جس درسےراتب مل رہاہواسکا در پکڑوں کسی وی آئ پی کی دم بناکر خود کو میں اکڑوں میں اپنی چاپلوسی سے سیاستداں کو یوں جکڑوں نکل پاۓ نہ میرے جال سے میں اسکو یوں رگڑوں مہ و انجم کبھی میں ایک ذرے کو بنا ڈالوں کبھی اس مشت خاک پا کو سورج بھی بنا ڈالوں بہت طاقت ہے میرے ہاتھ میں کیا کیا نہ کرڈالوں غلط کردوں صحیح کو اور سچ کو جھوٹ کر ڈالوں بڑا فنکار ہوں فن میرا ہاتھوں ہاتھ بکتا ہے مرا لکھا ہوا ہر لفظ اب ہیروں میں تلتا ہے سیاست کے ہرایک میداں میں میراراج چلتا ہے صحافت میں بھی اب میرا قلم ہی راج کرتا ہے کہیں پرمیں صحافی ہوں کہیں پرمیں سیاسی ہوں کبھی بیوروکریسی کے قلعے کی اینٹ اساسی ہوں وہ واجد ہوں یا حقانی یا پھر سلمان فاروقی وہ نرگس ہوں وہ شیری ہوں یا ہوں عثمان فاروقی بہت سے نام ہیں میرے مگر بس ایک چہرہ ہے سیاست کے ہر اک میداں میں یہ اک شاہ مہرہ ہے ذرا نظریں گھمائیں دیکھ لیں اطراف میں اپنے وہی بس ایک چہرہ ہےہزاروں جس کے ہیں سپنے یہ فیصل ،شیرپاؤ ،شیرافگن ،اور شجاعت ہیں ملک قیوم، درانی، وصی، محو اطاعت ہیں مشاہد ،اور طارق ، پیرزادہ ، قاضی و ارباب نہ کیوں"پرویزیت " پھیلے جہاں پر ایسے ہوں اسباب کبھی اعوان و مرزا اور ملک رحمان ہوجاؤں کبھی فردوس و اشرف اور کھوسہ میں نظر آؤں کبھی قائم کبھی منظور ، مولا بخش بن جاؤں کہیں فیصل کہیں مرزا و شرمیلا میں کہلاؤں نہ کیوں"ہارون" و"عباسی" کی صورت میں نظرآؤں "نجم سیٹھی" بنوں میں اور حامد میر ہو جاؤں کہیں"عرفان" کا دعویٰ کروں میں عقل کل بن کر کبھی ہو"کشف" مجھ کواپنی "ایجنسیز" سے چن چن کر کبھی اعوان و مرزا اور ملک رحمان ہوجاؤں کبھی فردوس و اشرف اور کھوسہ میں نظر آؤں کبھی قائم کبھی منظور ، مولا بخش بن جاؤں کہیں فیصل کہیں مرزا و شرمیلا میں کہلاؤں جب اپنی چاپلوسی سے بڑے عہدے بھی میں پاؤں نہ کیوں "زرداریت" میں دین و ایماں اپنا میں پاؤں کوئی نامہ لکھوں میں خود کو"شاہد" مان کرایسے میں چشم دید ہوں ہر وا قعے کا وہ ہوا کیسے مرا لیڈر"نوازے" گا مجھے ہر چاپلوسی پر تو پھرکیوں نہ کروں خود کو"نثار"اب ایسے لیڈر پر "ثنا "کیوں نہ کروں میں اسکی جوصوبےکامالک ہو وزیر داخلہ مجھ کو بنادے ایسا سالک ہو |
The Following 3 Users Say Thank You to Taimoor Gondal For This Useful Post: | ||
Arain007 (Sunday, February 05, 2012), Call for Change (Sunday, February 05, 2012), ravaila (Sunday, October 21, 2012) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
عجوہ کھجور کی فضیلت | Shooting Star | Islam | 0 | Tuesday, May 24, 2011 02:08 AM |
قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان | sara soomro | Islam | 1 | Tuesday, March 15, 2011 01:17 PM |
Masjid se Batain | Future | Islam | 0 | Monday, October 04, 2010 02:13 PM |