Saturday, April 27, 2024
01:07 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Pakistan Intelligence Agencies Jobs > Federal Investigation Agency (FIA)

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Saturday, May 21, 2022
Junior Member
 
Join Date: Dec 2021
Location: Lahore
Posts: 1
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nightswan is on a distinguished road
Default CSP lyceum Scam Alert!!!

ہوشیار باش

ہمم آپکو سی ایس پی لائسیم نام کی ایک آنلائن اکیڈمی کے فراڈ کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔ یہ اکیڈمی اپنے آپ کو پاکستان کا سب سے بڑا سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کا ادارہ بتاتی ہے اور یوں ظاہر کرتی ہے جیسے کہ اسے کچھ سی ایس پیز چلارہے ہیں جبکہ حقیقت تو میں اسے احسان علی نام کا ایک شخص چلارہا ہے جو بارہ کے بارہ مضامین کا ماہر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اسکے علاؤہ پی ایم ایس 2018 کا کوالیفائر ہونے کا دعویٰ بھی کرتا ہے لیکن پی ایم ایس دو ہزار اٹھارہ کی لسٹ میں اسکا نام کہیں بھی شامل نہیں ہے۔ مزکورہ شخص اپنا نام کسی کو احسان علی، کسی کو علی احسان، کسی کو علی حسن ، کسی کو حسن علی اور کسی کو احسان ہاشمی بتاتا ہے۔ اسکے علاؤہ اپنا خود کو کبھی وکیل، کبھی اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج، کبھی ایف آئی اے تو کبھی پولیس کا ملازم ظاہر کرتا ہے۔ اسکی باتوں میں اس قدر تضاد ہے کہ صفحات بھر جائیں لیکن اسکی متضاد باتیں ختم نا ہوں۔ یہ شخص ڈپلومیسی اور اپنی لچھے دار باتوں سے سی ایس ایس کے امیداواروں کا اپنے جال میں پھنساتا ہے اور انکے قیمتی وقت اور پیسے کا ضیاع کر کے انکا استحصال کرتا ہے۔ بقول اسکے اسکے ہزاروں سٹوڈنٹس ابھی تک مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوچکے ہیں لیکن اسے ان میں سے ایک کا نام بھی یاد نہیں ہے۔ اس شخص کی گرائمر اور تمام مضامین پر گرفت خاصی کمزور ہے اور دوران کلاس یہ کوئی بھی سوال کرنے پر طلبا کی بے عزتی کرتا ہے۔
بات یہیں پر ختم ہوجاتی تو ہمیں اعتراض نہیں تھا لیکن معاملہ آگے بڑھتا ہے اور اس قدر خوفناک صورتحال اختیار کرلیتا ہے کہ ایک عام انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
مذکورہ شخص احسان علی، دور افتادہ شہروں کی معصوم بچیوں کو جو سی ایس ایس کرنا چاہتی ہیں اور وسائل اور مناسب رہنمائی نا ہونے کی وجہ سے پریشاں ہوتی ہیں، کو اپنا خاص ٹارگٹ بناتا ہے۔
انکو خاص وقت دیتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے اس لڑکی اور اسکے مستقبل کی بہت پروا ہے اور وہ اسے زندگی میں بہت آگے جاتا دیکھنا چاہتا ہے۔ آہستہ آہستہ وہ لڑکی کی ذاتی زندگی میں داخل ہونے لگتا ہے اور کچھ دن بعد اسے پروپوز کردیتا ہے یہ کہتے ہوئے کہ وہ اسکی زہانت سے بڑا متاثر ہے اور اس جیسی لڑکی سے شادی کا خواہاں ہے۔
پھر شروع ہوتا ہے انسانیت سوز شیطان پرستی اور ہوس کا ننگا ناچ
وہ اس لڑکی سے فون اور میسجز پر فحش باتیں شروع کردیتا ہے۔ اسے اپنی شرمناک تصاویر بھیجتا ہے اور اسکی شرمناک تصاویر کا مطالبہ کرتا ہے۔ کچھ دن بعد وہ اس سے ملنے کی ضد کرتا ہے اور اسکی عزت پامال کرتا ہے۔
اسکے بعد وہ لڑکی کو چپ رہنے کی دھمکی دیتا ہے کہ کہتے ہوئے کہ وہ ایف آئی اے میں ہے، وکیل ہے، جج ہے اور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسکے دوست ہیں اور کوئی لڑکی کی بات پر یقین نہیں کرے گا۔ لڑکی بے چاری ڈر اور شرم کے مارے کچھ کہہ نہیں پاتی۔ اور یوں یہ درندہ نجانے کتنے عرصے سے سی ایس ایس کرنے کا خواب دیکھنے والی معصوم لڑکیوں سے کھیل رہا ہے۔ ہماری ٹیم نے پچھلے کچھ ماہ سے اس پر کام کیا ہے اور باقاعدہ ایک پلان کے تحت اسے بے نقاب کیا ہے۔ ہمارا مقصد کسی کو بدنام کرنا نہیں ہے بلکہ دور افتادہ گاؤں دیہاتوں میں بیٹھ کر محنت کر کے کسی مقام تک پہنچنے والی معصوم لڑکیوں کو ایسے درندوں سے محفوظ کرنا ہے جو نا صرف، انکے وقت، پیسے اور جذبات کا ضیاع کرتے ہیں بلکہ انکی عزتوں اور خوابوں پر بھی ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ زرا دیر تک تمام ثبوت مہیا کئیے جائیں گے جن سے ہمارے بیان کی سچائی ثابت ہوجایے گی کہ جو کچھ کہا گیا ہے اس میں رتی برابر جھوٹ نہیں ہے۔ آپ لوگ اپنے طور پر تحقیق کرسکتے ہیں۔

ہماری آپ سب سے استدعا ہے کہ ایسے کرداروں کو بے نقاب کریں تاکہ کسی معصوم لڑکی کی عزت بچ سکے کیوں کہ عزتیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
ہم سی ایس ایس کرنے والے سی ایس پیز، خاص طور پر پولیس افسران سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو خاتمہ کیا جائے تاکہ ایک مقدس پیشے اور سی ایس ایس جیسے مقدس ذریعے کی توہین نا ہو۔



I don't know how to attach a picture, if any of you told me, I would be very thankful and update my post.

Sent from my V2027 using Tapatalk
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Water Fuel Kit Project :Idea of Engineer Waqar Ahmad Raz Off Topic Lounge 42 Saturday, August 11, 2012 11:31 AM
plz add alert option Asif Amin Site Feedback 2 Thursday, July 09, 2009 02:31 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.