CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Discussion (http://www.cssforum.com.pk/general/discussion/)
-   -   How to Protect Urdu? (http://www.cssforum.com.pk/general/discussion/33320-how-protect-urdu.html)

KAWISH Wednesday, May 05, 2010 11:05 PM

[QUOTE=javed_iqbal7863;184258]
Dear! are you going to take any solid step in this regard?[/QUOTE]

aoa certainly i will inshallah.and these solid steps'll be in line with my own suggestions.
regards

xena1806 Monday, May 10, 2010 11:56 AM

اردو زبان کے تحفظ و فروغ کے بارے میں کچھ تجا&a
 
[size="4"][right]السلام علیکم

وعدے کے مطابق میں کچھ تجاویز لے کر حاضر ہوں۔ اس بارے میں آپ سب کی توجہ درکار ہے۔

میری عقل کے مطابق، سب سے پہلے انٹرنیٹ پر مستند اردو مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری سنبھالی جائے۔

اگر آپ میں سے چند افراد تھوڑا سا وقت نکال کر اردو ٹائپنگ سیکھ لیں تو سونے پہ سہاگہ ہوجائے کیوں کہ میرا مشاہدہ ہے کہ اس فورم پر بہت سا مستند مواد دستیاب ہے لیکن کوئی خاطر خواہ بندوبست کے ساتھ نہیں۔ کہنے سے مراد یہ ہے کہ اردو کے لیے ایک الگ صفحہ یا ایک ذیلی فورم ترتیب دِیا جائے۔ جس میں اردو دانوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ داری کریں۔

کچھ ادبی محافل کا انعقاد کِیا جائے جس میں نوواردانِ ادب کو مدعو کیِا جائے یہ محافل آن لائن بھی ہوسکتی ہیں ۔


میں نے اپنے تحقیقی مقالے کے دوران لاہور کی کم و بیش ہر لائیبریری دیکھی یہاں تک کہ کچھ نایاب کتب کی تلاش میں ان لائبریریوں کے سٹور بھی چھان مارے مگر بے سود۔ مایوس ہوکر مَیں نے اپنا موضوع بدل لیا جو کہ اردو تحقیق کے ضمن میں ایک ناگوار بات ہے۔ میں اردو لسانیات پر کام کرنا چاہتی تھی لیکن لائبریریوں میں کوئی خاطر خواہ مواد نہ ہونے کے باعث مجھے ادب پر تحقیقی مقالہ لکھنا پڑا۔

اگر اردو ادب کے موجودہ اور حیات اکابرین سے درخواست کرکے ان کی ذاتی لائبریریوں میں پڑی بے تحاشا نایاب کتب کو انٹرنیٹ پر فراہم کر دِیا جائے تو میرے جیسے بہت سے طلبہ کا بھلا ہوجائے۔


میڈیا سے کچھ لوگ شامل کیے جاسکتے ہیں۔ جو اردو زبان وادب پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو اردو زبان و ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں ، کو اِس کام میں شمولیت دعوت دی جاسکتی ہے۔

اردو زبان و ادب کی تاریخ کے روشن اور دلچسپ ابواب یا واقعات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرنا بھی ایک مفید اقدام ہے۔

اگر اس ضمن میں میرے لائق کوئی بھی خدمت درکار ہے تو مَیں حاضر ہوں بلکہ میں تو پہلے سے ان سب پر ذاتی طور پر کام کررہی ہوں تاہم اپنے محدود علم اور مخدوش تجربے کی بنیاد پر ادب کی دنیا میں کسی قسم کا کوئی دعویٰ نہیں کرتی۔اگر آپ میں سے کسی کو میری ہم مقصد جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہے تو ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اللہ ہم سب کو ایمان کی بہترین حالت میں رکھے
آمین

یاد رہے کہ مَیں اردو زبان و ادب پر رضاکارانہ کام کررہی ہوں ۔
رابطے کا پتا حاضر ہے۔
[email]*******[/email]
[/right][/size]


03:32 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.