Monday, April 29, 2024
12:07 PM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Off Topic Section > Humorous, Inspirational and General Stuff

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Tuesday, August 18, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default A Tribute to Ashfaq Ahmed

زاویہ 2
مصنف اشفاق احمد

ملٹی نیشنل خواہشیں


پچھلی گرمیوں کا آخری مہینہ میں نے اپنے بھانجے جاوید کے گھر گزارا- اُس کے گھر میں ایک بڑا اچھا سوئمنگ پول ہے۔اُس کا ایک چھوٹا بیٹا ہے۔اُس کے بیٹے کا ایک چھوٹا کُتّا "جیکی" ہے- میں کُتّوں بارے میں چونکہ زیادہ نہیں جانتا اس لیے اتنا سمجھ سکا ہوں کہ وہ چھوٹے قد کا نہایت محبّت کرنے والا اور تیزی سے دُم ہلانے والا کُتّا ہے-جیکی کی یہ کیفیت ہے کہ وہ سارا دن کھڑکی کی سل پر اپنے دونوں پنجے رکھ کر کھڑکی سے باہر دیکھتا رہتا ہے اور جب آوارہ لڑکے اسے پتھر مار کر گُزرتے ہیں تو وہ بھونکتا ہے- جب آئس کریم کی گاڑی آتی ہے تو اُس کا باجا سُنتے ہی وہ اپنی کٹی ہوئی دُم بھی "گنڈیری“ کی طرح ہلاتا ہے اور ساتھ بھونکنے کے انداز میں " چوس چوس“ بھی کرتا ہے (شاید اُسکی آرزو ہو کہ مجھے اس سے کچھ ملے گا)- پھر جب غبّارے بیچنے والا آتا ہے تو وہ اُس کےلئے بھی ویسا ہی پریشان ہوتا ہے اور وہ منظر نامہ اُس کی نگاہوں کے سامنے سے گُزرتا رہتا ہے- پھر جس وقت سکول سے اُ س کا محبوب مالک توفیق آتا ہے تو پھر وہ سل چھوڑ کر بھاگتا ہےاور جا کر اُس کی ٹانگوں سے چمٹتا ہے۔

شام کے وقت جب وہ سوئمنگ پول میں نہاتے ہیں اور جب اُس کُتّے کا مالک، اُس کا ساتھی توفیق چھلانگ لگاتا ہے تو وہ (جیکی) خود تو اندر نہیں جاتا، لیکن جیسے جیسے وہ تالاب میں تیرتا ہوا آگے جاتا ہے- جیکی بھی اُس کے ساتھ آگے بھاگتا ہے اور تالاب کے اِرد گِرد " پھرکی“ کی طرح چکر لگاتا ہے، غرّاتا ہے، بھونکتا ہے، پھسلتا ہے اور پانی کے سبب دُور تک پھسلتا جاتا ہے- میں اس قیام کے سارے عرصہ میں اسے دیکھتا رہا کہ یہ کیا کرتا ہے- پھر میں نے بچّوں کو اکٹّھا کرکے ایک دن کہا کہ آؤ اس جیکی کو سمجھائیں کہ تم تو اس طرح بھاگ بھاگ کے ہلکان ہو جاؤ گے، زندگی برباد کر لو گے- بچّوں نے کہا اچھا دادا- اور اُن سب نے جیکی کو بُلا کر بٹھایا اور اُس سے کہا کہ جیکی میاں دادا کی بات سُنو-میں نے جیکی سے کہا، دیکھو وہ (توفیق) تو تیرتا ہے۔ وہ تو انجوائے کرتا ہے۔ تم خواہ مخواہ بھاگتے ہو،پھسلتے ہو اور اپنا مُنہ تُڑواتے ہو۔ تم اس عادت کو چھوڑ دو لیکن وہ یہ بات سمجھا نہیں- اگلے روز پھر اُس نے ایسے ہی کیا، جب اُس کو میں سمجھا چکا اور رات آئی اور میں لیٹا لیکن ساری رات کروٹیں بدلنے کے بعد بھی مجھے نیند نہ آئی تو میں نے اپنا سر دیوار کے ساتھ لگا کر یہ سوچنا شروع کیا کہ میرے بیٹے نے جو سی ایس ایس کا امتحان دیا ہے کیا وہ اس میں سے پاس ہو جائے گا؟ پوتا جو امریکہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے گیا ہے کیا اُس کو ورلڈ بینک میں کوئی نوکری مل جائے گی؟ ہمارے اوپر جو مقدّمہ ہے، کیا اُس کا فیصہ ہمارے حق میں ہو جائے گا اور وہ انعامی بانڈ جو ہم نے خریدا ہے،وہ نکل آئے گا کہ نہیں؟ میری اتنی ساری بے چینی اور یہ سب کچھ جو مل کر میری Desires، میری آرزوئیں، میری میری تمنائیں اور خواہش گڈمڈ ہوگئیں تو میں نے کہا کہ میں بھی کسی صورت میں جیکی“ سے کم نہیں ہوں۔ جس طرح وہ بے چین ہے، جیسے وہ تڑپتا ہے، جیسے وہ نا سمجھی کے عالم میں چکر لگاتا ہے، تو حالات کے تالاب کے اِرد گِرد میں بھی چکر لگاتا ہوں تو کیا میں اس کو کسی طرح روک سکتا ہوں، کیا میں ایسے سیدھا چل سکتا ہوں جیسے سیدھا چلنے کا مجھے حُکم دیا گیا ہے- میں جیسے پہلے بھی ذکر کیا کرتا ہوں، میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا کہ جی یہ کیوں بے چینی ہے، کیوں اتنی پریشانی ہے، کیوں ہم سکونِ قلب کے ساتھ اور اطمینان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتےہیں تو اُنہوں نے کہا کہ دیکھو تم اپنی پریشانی کی پوٹلیاں اپنے سامنے نہ رکھا کرو، اُنہیں خُدا کے پاس لے جایا کرو، وہ ان کو حل کردے گا- تم انہیں زور لگا کر خود حل کرنے کی کوشش کرتے ہو، لیکن تم انہیں حل نہیں کر سکو گے-
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #2  
Old Tuesday, August 18, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

میں جب چھوٹا تھا تو ہمارے گاؤں میں میری ماں کے پاس ایک بوڑھی عورت آیا کرتی تھی، ہم اسے تائی سوندھاں کہتے تھے- اُس کے پاس چھوٹی چھوٹی پوٹلیاں ہوتی تھیں- وہ میری ماں کے پاس بیٹھ جاتی اور ایک ایک پوٹلی کھول کے دکھاتی کہ بی بی یہ ہے- کسی پوٹلی میں سُوکھے بیر ہوتے، کسی میں سُوکھی لکڑیاں، جیسے مُلٹھی ہوتی ہے، وہ ہوتیں- وہ کہتی کہ اگر ان لکڑیوں کو جلاؤ تو مچھر نہیں رہتا، کسی پوٹلی میں چھوٹے چھوٹے پتھر ہوتے تھے، کسی میں بڑ کے درخت سے گری ہوئی "گولیں“ ہوتی تھیں- اُس کے پاس ایسی ہی سُوکھی چیزوں کی بے شمار پوٹلیاں ہوتی تھیں، اُن میں کوئی بھی کام کی چیز نہیں ہوتی تھی، میرا یہ اندازہ ہے اور میری ماں کا بھی یہ اندازہ تھا- میری ماں کہتی کہ نہیں سوندھاں مت کھول ان کو ٹھیک ہے اور میری ماں اُسے کچھ آٹھ آنے، چار آنے دے دیتی تھی- اُس زمانے میں آٹھ چار آنے بہت ہوتے تھےاور وہ دعائیں دیتی ہوئی چلی جاتی تھی- اُس کی کسی کے حضور پوٹلیاں کُھل کر یا نہ کُھل کربھی اُس کو بہت فائدہ عطا کرتی تھیں- اور میرا بابا مجھ سے یہ کہتا تھا کہ تُو اپنی پوٹلیاں اللہ کے پاس لے جا، ساری مشکلات کسی وقت بیٹھ کر دیوار سے ڈھو لگا کر کہو کہ اے اللہ یہ بڑی مشکلات ہیں یہ مجھ سے حل نہیں ہوتیں- یہ میں تیرے حضور لے آیا ہوں-

میں چونکہ بہت ہی پڑھا لکھا آدمی تھا اور ولایت سے آیا تھا، میں کہتا، کہاں ہوتا ہے خُدا؟ اُس نے کہا، خُدا ہوتا نہیں ہے، نہ ہو سکتا ہے، نہ جانا جاتا ہے، نہ جانا جا سکتا ہے اور خُدا کے بارے میں تمہارا ہر خیال وہ حقیقت نہیں بن سکتا لیکن پھر بھی اُس کو جانا جانا چاہیے- میں کہتا تھا کیوں جانا جانا چاہیےاور آپ اس کا کیوں بار بار ذکر کرتے ہیں، آپ ہر بار اس کا ذکر کرتے ہیں اور ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ نہ جانا جاتا ہے اور نہ جانا جا سکتا ہے، کہنے لگے کہ پرندہ کیوں گاتا ہے اور کیوں چہچہاتا ہے، اس لیے نہیں کہ پرندے کے پاس کوئی خبر ہوتی ہے، کوئی اعلان ہوتا ہے، یا پرندے نے کوئی ضمیمہ چھاپا ہوا ہوتا ہے کہ "آگئی آج کی تازہ خبر“ پرندہ کبھی ضمیمے کی آواز نہیں لگاتا، پرندہ اس لیے گاتا ہے کہ اُس کے پاس ایک گیت ہوتا ہے اور ہم خُدا کا ذکر اس لئے کرتے ہیں کہ پرندے کی طرح ہمارے پاس بھی اُس کے نام کا گیت ہے- جب تک آپ اس میں اتنے گہرے، اتنے Deep اور اتنے عمیق نہیں جائیں گے اُس وقت تک تمہارا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا- لیکن میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اور بہت زور لگانے کے با وصف "جیکی“ کی طرح بے چین ہی رہا اوراپنے حالات کے تالاب کے اِرد گِرد ویسے ہی بھاگتا رہا، چکر کاٹتا رہا جیسے کہ جیکی میرے پوتے کے اِرد گِرد بھاگتا ہے-

کہتے ہیں کہ ایک چھوٹی مچھلی نے بڑی مچھلی سے پوچھا کہ"آپا یہ سمندر کہاں ہوتا ہے؟“ اُس نے کہا جہاں تم کھڑی ہوئی ہو یہ سمندر ہے- اُس نے کہا، آپ نے بھی وہی جاہلوں والی بات کی۔ یہ تو پانی ہے، میں تو سمندر کی تلاش میں ہوں اور میں سمجھتی تھی کہ آپ بڑی عمر کی ہیں، آپ نے بڑا وقت گزارا ہے، آپ مجھے سمندر کا بتائیں گی- وہ اُس کو آوازیں دیتی رہی کہ چھوٹی مچھلی ٹھہرو،ٹھہر و میری بات سُن کے جاؤ اور سمجھو کہ میں کیا کہنا چاہتی ہوں لیکن اُس نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور چلی گئی- بڑی مچھلی نے کہا کہ کوشش کرنے کی، جدّوجہد کرنے کی، بھاگنے دوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دیکھنے کی اور Straight آنکھوں کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے- مسئلے کے اندر اُترنے کی ضرورت ہے- جب تک تم مسئلے کے اندر اُتر کر نہیں دیکھو گے، تم اسی طرح بے چین و بےقرار رہو گےاور تمہیں سمندر نہیں ملے گا-
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #3  
Old Tuesday, August 18, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

میرے "بابا“ نے کہا یہ بڑی غور طلب بات ہے- جو شخص بھی گول چکروں میں گھومتا ہے اور اپنے ایک ہی خیال کے اندر”وسِ گھولتا“ہے اور جو گول گول چکر لگاتا رہتا ہے، وہ کُفر کرتا ہے، شِرک کرتا ہے کیونکہ وہ اِھدِناالص ّراطَ المُستَقیم (دکھا ہم کو سیدھا راستہ) پر عمل نہیں کرتا- یہ سیدھا راستہ آپ کو ہر طرح کے مسئلے سے نکالتا ہے لیکن میں کہتا ہوں سر اس” دُبدا“ (مسئلے) سے نکلنے کی آرزو بھی ہےاور اس بے چینی اور پیچیدگی سے نکلنے کو جی بھی نہیں چاہتا، ہم کیا کریں- ہم کچھ اس طرح سے اس کے اندر گِھرے ہوئے ہوتے ہیں، ہم یہ آرزو کرتے ہیں اور ہماری تمنّا یہ ہے کہ ہم سب حالات کو سمجھتے جانتے، پہچانتے ہوئے کسی نہ کسی طرح سے کوئی ایسا راستہ کوئی ایسا دروازہ ڈھونڈ نکالیں، جس سے ٹھنڈی ہوا آتی ہو- یا ہم باہر نکلیں یا ہوا کو اندر آنے دیں، لیکن یہ ہمارے مقدّر میں آتا نہیں ہے- اس لیے کہ ہمارے اور Desire کے درمیان ایک عجیب طرح کا رشتہ ہے جسے بابا بدھا یہ کہتا ہے کہ جب تک خواہش اندر سے نہیں نکلے گی (چاہے اچھی کیوں نہ ہو) اُس وقت تک دل بے چین رہے گا- جب انسان اس خواہش کو ڈھیلا چھوڑ دے گا اور کہے گا کہ جو بھی راستہ ہے، جو بھی طے کیا گیا ہے میں اُس کی طرف چلتا چلا جاؤں گا، چاہے ایسی خواہش ہی کیوں نہ ہو کہ میں ایک اچھا رائٹر یا پینٹر بن جاؤں یا میں ایک اچھا” اچھا“ بن جاؤں- جب انسان خواہش کی شدّت کو ڈھیلا چھوڑ کر بغیر کوئی اعلان کئے بغیر خط کشیدہ کئے یا لائن کھینچے چلتا جائے تو پھر آسانی ملے گی-

ایک گاؤں کا بندہ تھا، اسے نمبر دار کہہ لیں یا زیلدار اُس کو خواب آیا کہ کل ایک شخص گاؤں کے باہر آئے گا، وہ جنگل میں ہو گا اور اُس کے پاس دنیا کا سب سے قیمتی ہیرا ہو گا اور اگر کسی میں ہمّت ہے اور اُس سے وہ ہیرا لے سکے تو حاصل کر لے- چنانچہ وہ شخص جنگل میں گیا اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایک درخت کے نیچے واقعی ایک بُدھو سا آدمی بیٹھا ہوتا ہے، اُس نے جا کر اُس شخص سے کہا کہ تیرے پاس ہیرا ہے، اُس نے جواب دیا، نہیں میرے پاس تو کوئی ہیرا نہیں- اُس نے کہا کہ مجھے خواب آیا ہے کہ تیرے پاس ایک ہیرا ہے- اُس نے پھر نفی میںجواب دیا کہ نہیں اور کہا کہ میرے پاس میرا ایک تھیلا ہے” گتُھلہ“ اس کے اندر میری ٹوپی، چادر، بانسری اور کچھ کھانے کے لیے سُوکھی روٹیاں ہیں، گاؤں کے شخص نے کہا، نہیں تم نے ضرور ہیرا چھپایا ہوا ہے، اس پر اُس پردیسی نے کہا کہ نہیں میں کوئی چیز چھپاتا نہیں ہوں اور ہیرے کی تلاش میں آنے والے کی بے چینی کو دیکھا (جیسا مجھ میں اور جیکی میں بے چینی ہے) اور تھیلے میں ہاتھ ڈال کر کہا کہ جب میں کل اس طرف آرہا تھا تو راستے میں مجھے یہ پتھر کا ایک خوبصورت،چم کدار ٹُکڑا ملا ہے- یہ میں نے تھیلے میں رکھ لیا تھا- اُس شخص نے بے قراری سے کہا، بیوقوف آدمی یہی تو ہیرا ہے تو اُس نے کہا ، اس کا میں نے کیا کرنا ہے تُو لے جا- وہ اُس پتھرکو لے گیا- وہ گاؤں کا شخص ہیرا پا کر ساری رات سو نہ سکا، کبھی اسے دیکھتا، کبھی دیوار سے ڈھو لگا کر پھر آنکھیں بند کر لیتا اور پھر اسے نکال کر دیکھنے لگتا- ساری رات اسی بے چینی میں گُزر گئی-
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009)
  #4  
Old Tuesday, August 18, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

صبح ہوئی تو لوٹ کر اُس شخص کے پاس گیا، وہ یسے ہی آلتی پالتی مارے بیٹھا تھا- اُس نے دیکھ کر کہا، اب میرے پاس کیا مانگنے آیا ہے- اُس نے کہا، میں تیرے پاس وہ اطمینان مانگنے آیا ہوں جو اتنا بڑا، قیمتی ہیرا دے کر تجھے نصیب ہے اور تُو آرام سے بیٹھا ہوا ہے، تیرے اندر بے چینی کیوں پیدا نہیں ہوئی- اُس نے جواب دیا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ بے چینی کس طرح پیدا ہوتی ہے اور کیسے کی جاتی ہے! اُس گاؤں کے شخص نے کہا تو آجا اور ہمارے گاؤں میں رہ کے دیکھ- میں تجھے اس بات کی ٹریننگ دوں گا اور بتاؤں گا کہ بے چینی کس چیز کا نام ہے- لیکن وہ انکار کر گیا اور کہا کہ میرا راستہ کچھ اور طرح کا ہے- تُو یہ ہیرا رکھ اپنے پاس- اُس نے پھر کہا کہ گو میں نے تم سے یہ ہیرا لے لیا ہے، لیکن میری بےچینی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے- میں اس پریشانی میں مُبتلا ہو گیا ہوں کہ ایسا کس طرح اور کیسے ہو سکتا ہے جیسے تُو نے کر دیا ہے-اب میں وہاں سے آتو گیا ہوں اور میں اپنے گھر میں ہوں لیکن میرے اندر کا”جیکی“ وہ اس طرح سے آدھا پانی میں بھیگا ہوا۔ لعاب گراتا ہوا، اس بے چینی کے ساتھ گھوم رہا ہے اور اُس کو وہ سکون نصیب نہیں ہوا، جو ہونا چاہیے تھااور میں اپنی تمام تر کوشش کے باوصف اس خواہش سے، اس آرزو سے، اس تمنّا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکا، باہر نہیں نکل سکا جو اس عمر میں جو کہ ایک بڑی عمر ہے، نکل جانا چاہیے تھا- میں سڑک پر باہر نکل کر دیکھتا ہوں تو پریشانی کے عالم میں بہت سارے جیکی میرے شہر کی سڑکوں پر بے چینی کے عالم میں بھاگ رہے ہوتے ہیں- وہ بھی میرے جیسے ہی ہیں- ان کے اندر بھی یہ بیماری چلی جا رہی ہےاور بڑھتی چلی جا رہی ہے- میں لوٹ کر آگیا ہوں اور اس وقت اپنے وجود کی کھڑکی میں آرزو کے پنجے رکھ کر باہر دیکھ رہا ہوں اور ہر آنے جانے والی چیز کو دیکھ رہا ہوں اور حاصل کرنے والی چیز کے لیے بڑی شدّت کے ساتھ دُم ہلا رہا ہوں- میری کوئی مدد نہیں کرتا، کوئی آگے نہیں بڑھتا حالانکہ میری خواہش یہ ہے کہ ایسے لوگ مجھے بھی ملیں جن کے تھیلے میں وہ من موہنا ہیرا ہو جو لوگوں کو دیکھ چکنے کے بعد کچھ عطا کر دیتا ہے- اب جبکہ میں بڑا بے چین ہوں اور اس عمر میں یہ بےچینی زیادہ بڑھ گئی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ایک بڑا حصّہ ملٹی نیشنل کا بھی ہے- پہلے یہ چیزیں نہیں تھیں-

ایک صبح جب میں جاگا اور میں باہر نکلا تو میرے شہر کے درودیوار بدل گئے-اُن کے اوپر اتنے بڑے بڑے ہورڈنگ، سائن بورڈز اور تصویریں لگ گئی ہیں جو میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھی تھیں جو پُکار پُکار کر مجھے کہ رہی تھیں کہ مجھے خریدو، مجھے لو، مجھے استعمال کرو، میں ان کو نہیں جانتا تھا- آپ یقین کریں کہ آج سے ستر برس پہلے بھی میں زندہ تھا- میں خُدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ میں آج سے پہلے زندہ تھا اور بڑی کامیابی کے ساتھ زندہ تھا اور صحت مندی کے ساتھ زندہ تھا اور اب اس بڑھاپے میں میری انکم کا ستر فیصدی حصّہ ان آئٹمز پر خرچ ہو رہا ہے جو آج سے 70 برس پہلے ہوتی ہی نہیں تھیں-1960ء میں یہ آئٹمز ہوتی ہی نہیں تھیں- یہ ایک بڑی ٹریجڈی ہے-آپ یقین کریں کہ 1960ء میں فوٹو اسٹیٹ مشین کا کوئی تصوّر نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتی ہے- اب مجھے اتنا فوٹو اسٹیٹ کروانا پڑتا ہے کہ میں پیسے بچا بچا کر رکھتا ہوں- میرا پوتا کہتا ہے کہ دادا اس کی میں فوٹو اسٹیٹ کروا لاتا ہوں- فلاں چیز کی بھی ہو جائے- وغیرہ وغیرہ- جب میں کسی دفتر میں جاتا ہوں اور میں وہا ں جا کر عرضی دیتا ہوں کہ جناب مجے اپنی Date of Birth چاہیے تو سب سے پہلے وہ کہتے ہیں کہ جی اس کی دو فوٹو اسٹیٹ کروا لائیں- بھئی کیوں کروا لاؤں؟ کہتے ہیں اس کا مجھے نہیں پتہ، بس فوٹو اسٹیٹ ہونا چاہئے- آپ یقین کریں کہ جب میں بی اے میں پڑھتا تھا ، بہت دیر کی بات ہے تو وہاں ہمارا ایک سِکھ دوست ہرونت سنگھ تھا،اُس نے مجھے کہا ہتھیلی آگے بڑھا، میں نے ہتھیلی آگے بڑھائی- اُس نے ایک گندی لیس دار چیز میری ہتھیلی پر لگا دی- میں نے کہا”ظالما! یہ تُو نے کیا کِیا، سکھا“- اُس نے کہا، اس پر پانی گرا اور سر پر مَل اور پھر دیکھ- میں نے اس پر پانی گرا کر سر پر مَلا تو” پھپھا پھپ“ جاگ ہو گئی، کہنے لگا اس کو شیمپو کہتے ہیں-ہم تو اُس وقت لال صابن سے نہاتے تھے- اُس نے کہا یہ میرے چاچے نے لندن سے بھیجی ہے-
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #5  
Old Tuesday, August 18, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

ہمارے مُلک میں شام کے وقت جب میں اپنے ٹی وی پر Advertisement دیکھتا ہوں تو مجھے یہ پتہ چلتا ہے کہ میرے مُلک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کون سا شیمپو استعمال کیا جائے- ایک لڑکی کہتی ہے، خبردار جوئیں پڑ جائیں گی، وہ شیمپو نہیں لگانا- دوسری کہتی ہے، نہیں میں تو ” ٹیکا فوری “ لگاتی ہوں-وہ کہتی ہے، مت لگا، ٹیکا فوری خراب ہوتا ہے-"چوچا چوچی" کا اچھا ہے- میرے سارے بچّےکہتے ہیں، ہمیں فلاں شیمپو چاہئے- میرا ایک پوتا مجھ سے کہتا ہے کہ دادا تم خُدا کے فضل سے بڑے صحت مند آدمی ہو، اللہ کے واسطے یہ پانی مت پیو جو تم 78 برس سے پیتے آرہے ہو- تم منرل واٹر پیو، یہ بالکل Pure Water ہوتا ہے- اُس کے کہنے کا مطلب شاید یہ ہوتا ہے کہ اس کے پینے والا زندہ رہتا ہے- دوسرے سب فوت ہوئے پڑے ہیں!! اس سب کے ساتھ ساتھ مجھے رونا بھی آ رہا ہے کہ میں اپنے یوٹیلیٹی بلز پر دباؤ ڈالتا ہوں اور ان پرکُڑھتا ہوں- میرا اس میں کوئی قصور نہیں- یوٹیلیٹی بل بھیجنے والوں کا بھی کوئی قصور نہیں- قصور میری خواہشات کا ہے، میری Desires کا دائرہ اتنی دُور تک پھیل گیا ہے اور وہ میرے اختیار میں بالکل نہیں رہا- میں کتنی بھی کوشش کیوں نہ کر لوں، میں اس دائرے کے اندر نہیں آ سکتا- بار بار مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی تمہارے استعمال کی چیز ہے- وہ بھی تمہارے استعمال کی چیز ہے اور جب تک تم اسے استعمال میں نہیں لاؤ گے، اُس وقت تک کچھ نہیں ہو سکتا-

1948ء میں ہم نے ایک فریج خریدا،کیون کہ میری بیوی کہتی تھی کہ فریج ضرور لینا یہ دُنیا کی سب سے قیمتی اور اعلٰیٰ درجے کی چیز ہے- ہمارے خاندان میں کسی کے پاس فریج نہیں تھا- وہ ہمارے گھر سالم تانگے کروا کر فریج دیکھنے آتے تھے کہ سُبحان اللہ کیا کمال کی چیز ہے- میری بیوی انہیں دکھاتی تھی کہ دیکھو ڈھکنا کُھلا ہے اور اس میں ساری چیزیں پڑی ہیں اور ان پر روشنی پڑ رہی ہے- ساری چیخیں مارتی تھیں کہ آپا جی بتّی جلتی رہے گی- تو وہ کہتی” ہے ہے! جب دروازہ بند ہوگا توبتّی خود بخود بجھ جائے گی- اس میں یہ کمال ہے-“ تو وہ ساری بیچاریاں دست بستہ ہو کر ڈر کے پیچھے ہو کر کھڑی ہو جاتیں- میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ یہ فریج تو آ گیا ہے اس کے ساتھ کی ساری نیگٹیؤ چیزیں بھی آئیں گی- اُس نے کہا، نہیں یہ بڑی مُفید چیز ہے-

اگلے روز عید تھی- جب میں نمازِ عید پڑھ کے صوفی غلام مُصطفٰی تبسّم کے گھر کے آگے سے گُزرا تو گھروں میں صفائی کرنے والی دو بیبیاں جا رہی تھیں، میں اُن کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا- ایک نے دوسری سے پوچھا کہ اس بی بی نے تجھے کتنا گوشت دیا ہے- تو اُس نے کہا، دفع دُور! اُس نے ٹھنڈی الماری خرید لی ہے، سارا بکرا کاٹ کے اندر رکھ دیا ہے، کچھ بھی نہیں دیا- اب آپ لوگ میرا بندوبست کرو کہ میں اپنے آپ کو کیسے بچاؤں- میں جتنی دیر بھی اور زندہ رہنا چاہتا ہوں، خوش دلی اور خوش بختی کے ساتھ زندہ رہنا چاہتا ہوں-مجھ پر ایسا دباؤ نہ ڈالو، میں محسوس کرتا ہوں کہ جیکی میرے مُقابلے میں اب زیادہ پُرسکون ہو گیا ہے، یہ بات شاید اب سمجھ میں آگئی ہو جبکہ میں اِرد گِرد بھاگا پھرتا ہوں اور بے چین ہوں-
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #6  
Old Wednesday, August 19, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

Zavia3-Patang Baz Sajna

zindagi yun to guzar hi jati hai lekin agar humari zindagi baham insano k darmiouyan or in ki mohabat mai guzre to wo zindagi bari khoobsoorat hogi or yaqeenan hogi.

Meri Arzoo hai k ise Insaan ki madad, Arzoo or insaan k sahare ki aadat na rahe. or yeh bila-wasta tor per Khuda se madad talab kare. Agar yeh insaan se koi arzoo wabasta kare ga to yeh khuda se itna hi door hota chala jae ga.

Mera Patang (kite) jab bahut ouncha chala jata hai or nazroon se ojhal ho jata hai or mere haath mai sirf iski door hoti hai to is na-Nazar ane ki jo khench hoti hai. is ne muje Allah k kareeb ker dia hai or mere dil per Allah ki KHench bhi Waise hi parti hai jaise is Patang ki mere hathoo per parti hai.





*******************************************


Zavia3-Black & White

Babay asaniya farham kerte hain. logo ko asra or sahara farham kerte hain. aise waqt mai mohabat kay do bol ata kerte hain jab insaan ko in ki zaroorat hoti hai. mere nazdeek wo Electrician baba hai jo kisi Ghar mai begari paise mangay bijli ka Shoe theek ker kay garami mai pankha chala deta hai. mere nazdeek wo baba hai jo kisi muhtaj borhe ko apna kaap chor ker sadak par kerwata hai. or mere khayal mai wo saikal per baraf kay gole bechne wala ek baba hai jo kisi rahi ko begair muhawza mohabat se pani ka ek glass paish kerta hai.

Kuch log mazak mai ya jaan churane kay liye kisi ko Rasta galat bata dete hain. Yeh to babay wali quality nahi hai. yeh top black & white kaam hai.

iski saari wajah humare rawaiye hain jo humein ek doosre se qareeb ya door ker dete hain. agar hum soch lein kay hum ne ek mahine mai, ek hafte mai, ya din mai kisi bhi ek waqt logo ki or insan ki asani k liye kaam kerna hai to humare sare masail khud-ba-khud hal hona shuroo ho jaein gay. yeh black & white zindagi khud-ba-khud color ful hona shuro ho jae gi. humari zindagi ka insano k liye sarf kia gaya ek ek minute, second jab bahut sare insano kay isi tarha waqf kiye gaye ghanto, dino or secondo mai jama hoga to yeh waqt itna ban jaye ga k shumar nahi hoga.

Yeh kaam infradi tor per kerne ka hia. hukumat ka nahi hai. hum her baat per hukumat ko dosh dena shuro ker dete hain. nizaam ki kharabi ki baat kerte hain. jab bhi koi baat hoti hai kaha jasta hai "Sada Nizam e theek nahi" Insano ko asaniya farham kerna hukumaton ka kaam nahi hai. yeh infradi noiyat ka kaam hai. or hukumat ka kaam to tax or utility bills ka hisab kitab rakhna ahi.

Insaan haqeer nahi hota, kabhi kisi insaan ko kam tar na jano.

Kafir se is liye nafrat na karo ka wo kafir hai balkay is kay kufr ko haqeer jano ise nahi. wo to insaan hai.

Humari zindagio per Utility bills ka bojh itna barh gay ahai k hum Chir chire ho gaye hain.





************************************************

Zavia3-Bacha Jamhora by Ashfaq Ahmed

ab admi ka bht dil tang ho jaye. gussay mai ho, shidat mai ho to wo apna wajood chor deta hai or jab admi apna wajood chor deta hai to wo barhana (Nude) ho jata hai or phir is kay uper koi bhi cheez hamla ker sakti hai. apne bachao (defense) ka behtreen tareeqa yeh hai k aap humesh apane wajood kay andar rahein. or jab aap kay uper koi aisi bapta parne wali ho, koi aisi musibat guzarne wali ho jis ka andesha ho to phir aap ko haq pohunchta hai k tatool ker dekhein.

wajood k andar jane se aadmi ko sab se bara faida yeh hota hhai k is ki aqal iska sath dene lagti hai wa-garna nahi deti.

theek hai Control kerna mushkil hai. mai control kerne kay liye nahi kehta lekin aap ko yeh zaroor pata lagna chahiye kay yeh mera Case (wajood) tha or mai is se ab bahar nikal chuka ho ya chuki ho or mere apne wajood kay andar rehna bahut zaroori hai.

Bijli ki Taar jab tak apne Khaul mai rehte hain, achay hote hai ,khidmat kerte hai., pankhay chalate hain, hawa dete hai. roshni kerte hai. lekin jab bahar htoe hhai to jaan ka nuqsan kerte hain, kharabi humesha paida hoti hai. jab insaan ko apni zaat per ekhtiyar nahi rehta or wo apne qalbowat se bahar ajata hai.

Jo Shaks apni bechaini ki kafiyat mai apne uper thora sa ekhtriya mazboot rakhta hai wo zindagi mai zaroor kamiyab rehta hai or is ka mushkil wat chala jata hai.


Discipline ki zaati or Ijtamai zindagi mai shidat se zaroorat hai. hum doosri qaumon k muqable mai zara apne Khol se jaldi bahar ajate hain.

Zinda Qaumo per jab waqt parta hai to wo ziyada muhzab, ziyada sanjeeda or ziyada khayal k saath wabasta ho jati hain.

Bad-Qismati se humari is tarha ki training hue hi nahi hai. Yeh TV ki bhi Zimadari thee k wo apna kirdar ada kerta.




__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #7  
Old Wednesday, August 19, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

Zavia3-Roshni ka Safar by Ashfaq Ahmed Share

Insani rawaiyo(behaviour) mai bari kharabi is waqt paida hoti hai jab aadmi yeh samajhta hai kay mera is se koi taluq nahe. mai alag thalag apni ek duniya ka baasi hon. mera apna ek mahol hai or mai baqi ki duniya kay mutaliq nahi hon. or samajhte hai k humara sari duniya se koi taluq nahi hai. hum ek makhsoos ilaqay k banday hai.

Agar kashti mai ek taraf se Sorakh ho gaya hai.. or agar pani ek side se aa raha hai to shok se aye humari side se to pani nahi aa raha. is liye humein is ki koi parwa nahi hai. hum apne andaz se chalein gay or mauj mela kare gay. halan-kay haqeeqat aiisi nahi hai. hum sare kay sare ek doosre kay saath bandhya hue hai or ek doosre k saath wabasta hain.

Jab Zindagi mai bahut mushkilein parti hai. bahut uljhane hoti hai, to phir aap ko ehsaas hone lagta hai k insaan ka Insaan kay saath taluq hai. Insaan Gair-Iradi or Gair-Mehsoos tor per doosre aadmi kay gird dhamal dalta rehta hai. Humari Rooh ka ek hisa jo hai apni marzi se khud-ba-khud ek chakar kat-ta rehta hai jis-ka taluk doosre logo se hota hai.


JAB SORAJ GAROOB (SUNSET) hone lagta hai to chotay admio kay saye bhi baray baray ho jate hain..

Roshni Tab aati hai jab do-chezein/do-aadmi ek doosre kay saath mil ker bethay. Jab alag alag ho jaein gay phir roshni nahi hogi, phir zulmat hoga, wabasti bahut zaroori hai. banday ka banday se taluq zaroori hai. chahe ise pata ho chahe na ho. hum kisi se chahe kitni hi nafrat ker lein lekin taluq ka ek daira humesha aap k gird kaam kerta rehta hai or aap ko taqviyat(support) farhaam kerta rehta hai jab kay aap akele apne aap ko itni taqviyat(support) nahi baksh sakte

Huzoor (S.A.W) ka farman hai : KISI KO KUCH NAHE DE SAKTE TO MUSKURAHAT HI DE DO. YEH BHI EK SAQA-E-JARIYA HAI.


****************************************


Zavia-Khushi ka Raaz

by Ashfaq Ahmed


JO SHAKS NUKTA CHEENI KAY MOOD MAI REHTA HAI OR DOOSROON KEAY NUKS NIKALTA HAI, WO APNE AAP MAI TABDEELI KI SALAHIYAT SE MEHROOM HO JATA HAI.


Agar aap mamooli baton ki taraf dhiyan dein gay , agar aap apni 'KANKARI' ko bahut door tak jheel mai phenkein gay to bahut bara daira paida hoga, lekin aap ki Arzo yeh hai k aap ko bana banaya bara daira kahin se mil jae or wo aap ki zindagi mai dakhil ho jae, aisa hota nahi hai. Qudrat ka ek kanoon hai k jab tak aap choti cheezon per, mamooli baton per, jo aap ki tawajah main kabhi nahi ayein, apne bachay per, apne bhanjay per, or apne bhateeji per, jab tak is ki choti si baat ko dekh ker khush nahi hon gay, to aap ko duniya ki koi cheez ya dolat khushi ata nahi ker sake gi, kiyon kay, rupiya aap ko khushi ata nahi ker sakta. Rupay paisay se aap koi Camera khareed lein, khawateen kapre khareed lein or wo yeh chezain khareedti chali jati hai k yeh humein khushi ata karein gi. Lekin jab wo cheez ghar mai ajati hai to is ki qadar o qeemat ghatna shuroo ho jati hai. Khushi to aisi churiya hai jo aap ki koshihshk begair aap k daman per utarti hai.


Hum shehr kay safai pasand log jo Makhi(bee) ko gawara nahi kerte. Ek baar mere daftar mai mere baba ji tashreef laye to is waqt mere haath mai makhiyan marne wala flaip tha. Mai makhi maarne ki koshish ker raha tha. Is liye mujhe baba ji k anay ka ehsaas nahi hua. Achanak unki awaz sunai di. Wo kehne lagay . yeh Insaan ki sab se bari Mohsin hai or tum isay maar rahe ho. Mai ne kaha, ji yeh makhi kaisay mohsin hai ? kehne lagay yeh bagair koi kiraya liye, begair koi tax liye insaan ko yeh batane aati hai k yahan gund (mess ) hai isko saaf ker lo to mai chali jao gi. Aur aap ise maar rahe hain.. aap pehle jagah ki safai ker k dekhein yeh khud ba khud chali jae gi.




*********************************************
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to sara soomro For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), ravaila (Thursday, August 20, 2009), Shining Crystal (Monday, August 31, 2009)
  #8  
Old Friday, August 21, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default زاویہ 2

اپنی ایک نظم میں شاہ فرماتے ہیں کہ ُ ُ اے کمان کسنے والے تُو نے اس میں تیر رکھ لیا ہے اور تُو مجھے مارنے لگا ہے، لیکن میرا سارا وجود ہی تیرا ہے، کہیں تُو اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچا لے-“
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
  #9  
Old Friday, August 21, 2009
Azhar Hussain Memon's Avatar
Senior Member
 
Join Date: May 2009
Location: Hyderabad, Pakistan
Posts: 259
Thanks: 48
Thanked 186 Times in 116 Posts
Azhar Hussain Memon will become famous soon enoughAzhar Hussain Memon will become famous soon enough
Smile Shah Latif!

Quote:
Originally Posted by sara soomro
اپنی ایک نظم میں شاہ فرماتے ہیں کہ ُ ُ اے کمان کسنے والے تُو نے اس میں تیر رکھ لیا ہے اور تُو مجھے مارنے لگا ہے، لیکن میرا سارا وجود ہی تیرا ہے، کہیں تُو اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچا لے-“

Miss Sara, this poem relatives with Shah Abdul Latif, and His Original Lines are,
Wijhi Teer Kamaan Main Mian Maar N Moon
Moon Mai Aaheen Toon Matan Tuhenjo E Tokhe Lage.

Am I Right? and Good Work as you are doing usually.

Regards
Azhar Hussain Memon
__________________
Still a long way.....
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Azhar Hussain Memon For This Useful Post:
pomi1005 (Wednesday, September 30, 2009), sara soomro (Friday, August 21, 2009)
  #10  
Old Friday, August 21, 2009
sara soomro's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: pakistan
Posts: 808
Thanks: 232
Thanked 1,099 Times in 496 Posts
sara soomro has a spectacular aura aboutsara soomro has a spectacular aura about
Default

Quote:
Miss Sara, this poem relatives with Shah Abdul Latif, and His Original Lines are,
Wijhi Teer Kamaan Main Mian Maar N Moon
Moon Mai Aaheen Toon Matan Tuhenjo E Tokhe Lage.

Am I Right? and Good Work as you are doing usually.

jee azhar tawhan bulkul sahi ahyo hee shah saien jay inhae bait jee mana ahay ...........
__________________
Kami kis shae ki hai tere khazaane me mere Allah
Jhukaa ke sar jo maangun teri rehmat mil hi jaaegi...
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
CSS Result 2001 zohaib CSS 2001 Exam 3 Sunday, May 23, 2021 01:37 AM
Written Result of Lecturers (BPSC). Surmount BPSC 8 Thursday, May 14, 2009 03:32 PM
Zavia by Ashfaq Ahmed AFRMS References and Recommendations 0 Saturday, May 02, 2009 04:32 PM
Result of ASI... Silent Spectator BPSC 0 Monday, June 23, 2008 08:54 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.