|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
ملّا دو پیازہ اور انکا شاگرد
ملّا دو پیازہ کے شاگردوں میں سے ایک طالب علم بہت شوخ اور شرارتی تھا۔ چنانچہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس نے ملّا صاحب سے کہا کہ آپ کوئی مصرعہِ طرح تجویز کیجئے تاکہ میں اس پر غزل لکھوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مصرع پر غزل لکھو
شاہاں چہ عجب گر بنوازند گدارا اگلے دن شاگرد یہ غزل لکھ کر لایا اور استاد کی خدمت میں پیش کی۔ استاد کو میدان میں آج ہم نے پچھاڑا چھاتی پہ چڑھے کُود کے داڑھی کو اکھاڑا استاد کے مصرعے پہ لگاتے ہیں گرہ ہم شاعر ہمیں کہہ دیجئے یا پیرِ بخارا یہ طرفہ غزل ہم نے کہی مولوی صاحب اصلاح سے دل کیجئے خورسند ہمارا پہلی ہی غزل پر میں ہوا داد کا خواہاں شاہاں چہ عجب گر بنوازند گدارا ملّا دو پیازہ غزل پڑھ کر خفا تو بہت ہوئے لیکن ضبط کیا اور اس کے جواب میں غزل کے نیچے ایک اور شعر کا اضافہ کردیا یہ طرفہ غزل لائے ہو استاد کے آگے صد لعنت و پھٹکار چنیں ذہنِ رسا را |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Playing Quran in the background | Princess Royal | Islam | 30 | Friday, May 25, 2012 01:49 AM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |
قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان | sara soomro | Islam | 1 | Tuesday, March 15, 2011 01:17 PM |