|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
Naat un Nabi... Mera Nabi hai Mera Nabi hai
نعت
[17th Rabilawwal is also taken as date of birth for Prophet Muhammad saw and Imam Jafar e Sadiq as] ( سید اقبال رضوی شارب) تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے علیِ صفدر ہے بھائی جسکا مرا نبی ہے مرا نبی ہے وہ جس نے مکّہ کی وادیوں میں خدا ہے واحد دیا تھا نعرہ سبھی ہیں مخلوق اک ہے خالق نہ اسکا ثانی نہ استعارہ وہ جس نے پاکیزگی امانت محبّتوں کا بہایا دھارا خدا کا عرفان دینے والا مرا نبی ہے مرا نبی ہے تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے صنم پرستی روا تھی اکثر عرب قبیلوں میں مثلِ آذر درونِ کعبہ صنم رکھے تھے صغیر نیچے کبیر اوپر رسولِ حق نے یہ تب پکارا فقط ہے اللہ سب سے برتر حقیقتوں کا جو دے اجالا مرا نبی ہے مرا نبی ہے تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے نہ راس آیا پیامِ حق جب تو مارِ باطل نے پھن نکالا سبھی قبائل نے ایک ہو کر تمام رشتوں کو توڑ ڈالا دیا سہارا چچا نے بڑھ کر جواب میں دے دیا یہ نعرہ فقط محمّد نہیں بھتیجا مرا نبی ہے مرا نبی ہے تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے کرو ذرا یاد شامِ ہجرت رسول پر تھی بڑی مصیبت علی جو سوئے رسول بن کر کہاں ہے اس سے بڑی فضیلت یہی تو دشمن کو تھا سجھانا کہ سونے والے کی ہے رسالت بہک گئے وہ کہ سونے والا مرا نبی ہے مرا نبی ہے تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے ہے آج دو عصمتوں کی آمد کہ نام ہے جعفر و محمّد ہے اک شریعت کو لانے والا تو دوسرا باعثِ مجدّد* لکھیگا شارب جو ایسی مدحت رہیگا پھر تو سدا مسدّد کہ ایک تو ہے امام دوجا مرا نبی ہے مرا نبی ہے تمام عالم میں سب سے اعلیٰ مرا نبی ہے مرا نبی ہے -+±++++++ مجدّد..... The one who revived مسدّد... Hidayat yaftah |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Naat-e-Rasool-e-Maqbool S.A.W | Red Flower | Islam | 313 | Monday, January 06, 2020 08:18 AM |
NAB Karachi 2016 Jobs | sajjadhussainjarwar | National Accountability Bureau (NAB) | 72 | Sunday, January 01, 2017 11:14 PM |
Mera Sitaara... | Shooting Star | Urdu Poetry | 0 | Thursday, April 25, 2013 03:24 AM |
dukh dard k maron sa mera zikar na kerna | Faryal Shah | Urdu Poetry | 0 | Sunday, September 28, 2008 05:04 PM |