|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
کھوٹا ہوتے ہوئے بھی کھرا ہوں
اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں
اُن کے ٹکڑوں سے اعزاز پاکر ، تاجداروں کی صف میں*کھڑا ہوں اس کرم کو مگر کیا کہو گے، میں نے مانا میں سب سے برا ہوں جو بروں کو سمیٹے ہوئے ہیں، اُن کے قدموں میں میں بھی پڑا ہوں دیکھنے والو مجھ کو نہ دیکھو، دیکھنا ہے اگر تو یہ دیکھو کس کے دامن سے وابستہ ہوں میں، کون والی ہے ، کس کا گدا ہوں یا نبی ! اپنے غم کی کہانی ، کہہ سکوں گا نہ اپنی زبانی بِن کہے ہی میری لاج رکھ لو ، میں سسکتی ہوئی التجا ہوں دیکھتا ہوں جب انکی عطائیں، بھول جاتا ہوں اپنی خطائیں سرندامت سے اٹھتا نہیں ہے، جب میں اپنی طرف دیکھتا ہوں شافعِ مُذنباں کے کرم نے، لاج رکھ لی میرے کھوٹے پن کی نسبتوں کا کرم ہے کہ خالد ، کھوٹا ہوتے ہوئے بھی کھرا ہوں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Boy Friend (Just for Fun) | qayym | Humorous, Inspirational and General Stuff | 3 | Thursday, August 01, 2013 06:44 PM |
Mirza Ghalib: Fikr o Fun | siddiqui88 | Urdu Literature | 9 | Thursday, June 07, 2012 09:53 AM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |