|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
A short story: "Roza"
رمضان المبارک میں کچھ نوجوانوں نے ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا جو لوگوں کی نگاہوں سے بچ کرکهانا کھانے میں مشغول تھا
ان کو اٹهکهیلی سوجھی اور اس کے نزدیک جاکر پوچھا بابا جی کیا آپ نے روزہ نہیں رکها؟؟ بوڑھے نے جواب دیا: "کیوں نہیں میں نے روزہ رکھا هوا هے صرف پانی پیتا هوں اور کھانا کھاتا هوں" نوجوان هنس پڑے اور بولے کیا واقعی ایسا ہی ہے؟؟ بوڑھے نے کہا: ہاں میں جهوٹ نہیں بولتا کسی پر بری نگاہ نہیں ڈالتا کسی کا مذاق نہیں اڑاتا نہ کسی کو گالی دیتا هوں نہ ہی کسی کو برا بھلا کہتا هوں کسی کا دل نہیں دکھاتا دوسروں کے مال و دولت کی تاڑ میں نہیں رهتا لیکن چونکہ مجھے ایک بیماری کے جس کی وجہ سے میں اپنے معدے کو روزے دار نہیں بنا سکتا پھر اس بوڑھے آدمی نے ان نوجوانوں سے پوچھا : کیا آپ بھی روزہ دار ہیں؟؟ أن میں سے ایک نوجوان نے شرمندگی سے سر جھکائے هوئے آہستگی سے جواب دیا: نہیں" ھم صرف کھانا نہیں کھاتے..! |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Repeated Questions Of Psychology | Roshan wadhwani | Psychology | 16 | Sunday, September 01, 2019 06:39 PM |
Solved Questions from past papers | Faiza Dar | Arabic | 73 | Sunday, December 22, 2013 07:09 PM |
A Pakistani story | VetDoctor | Dawn | 0 | Wednesday, October 24, 2012 03:05 PM |
english literature PMS (OPTIONAL) | SADIA SHAFIQ | English Literature | 70 | Wednesday, November 16, 2011 06:34 PM |