Monday, April 29, 2024
01:13 PM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Off Topic Section > Off Topic Lounge

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Wednesday, June 29, 2016
Revboy's Avatar
Senior Member
 
Join Date: Jul 2015
Location: Sindh
Posts: 107
Thanks: 70
Thanked 55 Times in 34 Posts
Revboy is on a distinguished road
Default Media hamen kya or kyun dikhata he.

میڈیا ہمیں کیا اور کیوں دکھاتا ہے؟

نوم چومسکی Noam Chomsky

اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت دنیا کو عسکری طاقت نہیں بلکہ میڈیا کی طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔ دنیا کی حکمران ایلیٹ یعنی اصل اور بڑا سرمایہ دار طبقہ جیسے چاہے عوام کی رائے تبدیل کرنے پر قادر ہے ۔۔۔۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میڈیا دنیا کی خبریں بلا کم و کاست پہنچا دیتا ہے تو اس کی شدید غلط فہمی ہے ۔۔۔۔ دنیا بھر کے میڈیا پر ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ داروں کا مکمل کنٹرول ہے اور ترقی پذیر ممالک کا میڈیا ان مغربی اداروں کا دست نگر ہے جو سرمایہ دارانہ نظام کے محافظ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

معروف مفکر نوم چومسکی اور ایڈورڈ ہرمن نے 1988 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب The Political Economy of Mass Media میں خبر کو عوام تک پہنچانے کے اس سلسلے کو ایک پراپیگنڈا ماڈل قرار دیتے ہوئے ایسے پانچ فلٹرز کی نشاندہی کی جن سے گزار کر خبر کو عوام تک پہنچایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ انہی فلٹرز کے ذریعے یہ طے کیا جاتا کہ کس خبر کو کس انداز سے لوگوں تک پہنچانا ہے یا اس میں مطلوبہ ردوبدل کرنا ہے یا سرے ہی سے دبا دینا ہے ۔۔۔۔۔ ان پانچ فلٹرز پر ایک نظر ڈالنے سے یہ اندازہ کرنا قطعی مشکل نہیں کہ ہمیں کیا اور کیوں بتایا جاتا ہے:

* میڈیا اداروں کی ملکیت، سرمائے کا تحفظ، منفعت پسندی
تمام میڈیا ادارے خالصتاً اپنے مالکان کے مالی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں اور عوامی حقوق کا تحفظ محض ایک ڈھکوسلا ہے۔ یہ مالکان مکمل طور پر سرمایہ دارانہ ذہنیت رکھتے ہیں اور دولت کے ساتھ ساتھ طاقت کے حصول میں مصروف رہتے ہیں تاکہ حکومتوں، اداروں اور عوام کو اپنی مرضی کے مطابق چلنے پر مجبور کر سکیں۔

* فنڈنگ اور ایڈورٹائزنگ
سرمایہ ہی مزید سرمائے کے حصول کا ذریعہ ہے۔میڈیا اور صنعتی ادارے ایڈورٹائزنگ کے ذریعے ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ ان دونوں کے نزدیک عوامی مفاد نام کی کوئی شے وجود نہیں رکھتی۔

* خبر کے ذرائع پر اجارہ داری
بڑے ادارے خبر اور معلومات کے ذرائع پر بھی اجارہ داری رکھتے ہیں۔یہ ادارے معروف شخصیات کے انٹرویوز اور گفتگو کے پروگراموں کو بھی کلی طور پر سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ کے لیےاستعمال کرتے ہیں۔

* توجہ بٹانے کے لیے معمولی تنقید، مخالف آواز دبانے کے طاقت کا استعمال
بعض اوقات میڈیا ہمیں ان سرمایہ داروں پر تنقید کرتے ہوئے بھی نظر آتا ہے جن کے مفادات کا تحفظ یہ خود کرتا ہے۔ یہ نمائشی تنقید محض عوام کی توجہ کسی برے معاملے سے ہٹانے کے لیے ہوتی ہے۔ دوسری جانب میڈیا اور اس کی پشت پر کارفرما سرمایہ دار مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے۔ رشوت، بلیک میلنگ اور قتل تک ان کے لیے معمولی بات ہیں۔

* کمیونزم کا خوف (موجودہ دور میں دہشت گردی)
میڈیا لوگوں کے اذہان کو اپنی مرضی کے مطابق سوچنے پر مجبور کرنے کے لیے "ولن" تراشتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک سرمایہ دارانہ نظام نے اپنے عوام کے ذہنوں میں کمیونزم کا خوف بٹھائے رکھا۔ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پہلے عراق اور پھر اسلامی دہشتگردی کا خوف پیدا کر کے، عوام کو اس کا شکار بنایا گیا۔ اس خوف کے لیے میڈیا صرف خبر ہی نہیں، ہر پروگرام، ڈرامے، فلم وغیرہ کا سہارا لیتا ہے۔ یہ خوف پیدا کرنے کے بعد لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ہی ان کی جان و مال کا محافظ ہے تاکہ وہ اس نظام کے شکنجے سے آزاد ہونے کے متعلق سوچنے کی زحمت بھی نہ کریں۔

ترجمہ: جین سارترے
Jean Sartre
__________________
Inspector customs/Intelligence officer
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Revboy For This Useful Post:
Syedfawadalishah (Friday, July 01, 2016)
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Required Journalism Notes in Softcopy zaigham shah Journalism & Mass Communication 60 Saturday, October 16, 2021 01:42 PM
development of pakistan press since 1947 Janeeta Journalism & Mass Communication 15 Tuesday, May 05, 2020 03:04 AM
Current Affairs Notes SuperNova Current Affairs 18 Saturday, March 21, 2015 02:17 AM
essay on media ayeshamehreen Essay 3 Tuesday, February 10, 2015 05:02 PM
Please Check My Essay. It is Important. AUDACIOUS Essays 12 Friday, January 29, 2010 07:46 AM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.