CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Poetry & Literature (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/)
-   -   Iqtibasat (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/46740-iqtibasat.html)

Farrah Zafar Sunday, July 22, 2012 03:53 PM

[size="5"]
سطح پر تیرنے والے کے حصے میں فقط جھاگ اور خس و خاشاک آتا ھے جبکہ گہرائی میں اترنے والے کے نصیب میں موتی !!
زندگی کو سطحی طور پر برتنے والے کو بس روزمرہ کی زندگی کےخس و خاشاک سے ہی حصے ملتا ھے البتہ جو زندگی کو گہرائی میں اتر کر دیکھے تو حیات کا اصل حسن اور کائنات کے سربستہ راز اس پر آشکار ھوتے ھیں۔

(واصف علی واصف)
[/size]

Atif Supermacy Monday, July 23, 2012 12:34 PM

[IMG]http://img850.imageshack.us/img850/3820/insanaurfitrat.gif[/IMG]

Atif Supermacy Tuesday, July 24, 2012 03:31 PM

[IMG]http://img268.imageshack.us/img268/5554/baraaadmi.gif[/IMG]

~BraveHeart~ Tuesday, July 24, 2012 03:45 PM

[B][FONT="Book Antiqua"]Yaadien aur barishie'n[/FONT][/B] by hasim nadeem
[COLOR="DarkRed"]"yaadie'n bhi kabhi humaray sath kitnay ajeeb jhel khelti hain, yeh humay woh sab soch ker hansnay per majboor ker deti hain jab hum kabhi kisi k sath mil ker roye thay....aur kabhi yeh soch ker ronay per majboor ker deti hain k hum kabhi kisi k sath mil ker hansay thay


Yeh baarishie'n bhi kitni ajeeb hoti hain, kabhi to sari umer bher mosla dhar barsti rahy, tab bhi insaan ka ander nahi bgho paati, aur kabhi her pal humary mann ko jalthal kiye rkhti hain lakin bahir walo ko is ki khber nahi hoti...."[/COLOR]

~BraveHeart~ Tuesday, July 24, 2012 03:48 PM

[B][FONT="Arial Black"]Iman, umeed aur mohabbat[/FONT][/B]
[SIZE="4"][SIZE="5"][COLOR="Teal"]"wo jane se pehle aik din hostel mein phirti rahi thi. Wahan ki her cheez k sath us ki yaadein wabasta thin. Aisi yadein jnhein wo bhula dena chahti thi...

Sardion ki wo ratein jab us ne apni zindagi ko barzakh bante dekha tha.....
......Garmion ki wo ratein jab us ka jism barf ka toda ban jata tha....

Us k aansoo, Us k khawab us ki khawishein,,, sub ki qabrein yehin thin.....
Use yun lagta tha jese wo in qabron ki majwar ban chuki ho....
Is qabristan ne us k wajood ko kha lia tha...
Ab jab wo bahir nikalne ki koshish ker rahi thi to us ka poora wajood kat raha tha...."
[/COLOR][/SIZE][/SIZE]
[B]~Imaan, Umeed or Mohabat~ (Umera Ahmed)[/B]

bl chughtai Wednesday, October 03, 2012 06:34 PM

ajj ke khobsorat baat.........!
 
جو شخص اپنے اندر ہی اندر گہرا چلا جاتا ہے، وہی اوپر کو اٹھتا ہے اور وہی رفعت حاصل کرتا ہے۔ یہی قدرت کا اصول ہے۔ جو درخت جس قدر گہرا زمین کے اندر جائیگا، اسی قدر اوپر و جا سکے گا، اور اسی قدر تناور ہو گا۔

ہم اپنی ساری زندگی اوپر ہی اوپر، اپنے خول کو، اور اپنے باہر کو جاننے پر لگا دیتے ہیں۔ اور یہ بھول جاتے ہیں کہ اصل
انسان ہمارے اندر رہتا ہے۔

جب میں اپنے اندر نگاہ مارتا ہوں تو اس کے اندر کچھ الفاظ، کچھ تصورات، کچھ خیال، کچھ یادیں، کچھ شکلیں اور کچھ خواب پاتا ہوں۔

زاویہ: 3، باب "علم فہم اور ہوش"، صفحہ 295 سے اقتباس

Amna Friday, October 05, 2012 01:19 AM

دوائے دل
 
[font=comic sans ms][size=5][color=navy]
شبلی رحمہ اللہ عليه نے ایک حکیم سے کہا : مجھے گناہوںکا مرض ہے ، اگر اس کی دوا بھی آپ کے پاس ہوتو عنایت کیجئے ۔ سامنے تنکے چننے والا شخص یوں گویاہوا : ” شبلی یہاں آﺅ میں اس کی دوا بتاتا ہوں :
[color=darkgreen]
[/color][/color][/size][/font][list][*][font=comic sans ms][size=5][color=navy][color=darkgreen] ”حیا کے پھول،صبر و شکو کے پھل،عجز ونیاز کی جڑ، غم کی کونپل، سچائی کے درخت کے پتے،ادب کی چھال، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کرو اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں روز ملاتے رہو، ان سب کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاﺅ، جب پک کر تیار ہوجائے تو صفا کے قلب کی صافی میں چھان لینا، اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا، جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا “ [/color]۔ شبلی رحمہ اللہ عليه نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا[/color][/size][/font][/list]

Farrah Zafar Tuesday, November 27, 2012 01:59 PM

[center][size="5"]
نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں،بچھڑجاتی ہیں تو اپنے پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں -

دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگارہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہماراپھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں-

جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جو اس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟

اگر تم تنہاہو اور وقت کے دل شکن لمحات تمھارے محسوسات کو پامال کررہے ہیں تو کیاہوا!
تم اس دنیا میں اکیلے آئے تھے، اکیلے ہی جاؤ گے، جب قدرت نے تمھیں اکیلا ہی تخلیق کیا تھا تو پھر تنہائی سے کیا گھبرانا-

از خلیل جبران[/size][/center]

Farrah Zafar Saturday, December 15, 2012 09:51 PM

[center][size="5"]
‎"آنسو قابل رحم تو بنا سکتے ہیں مگر قابل اثر نہیں۔ زندگی کے معاملات رونے دھونے سے حل نہیں ہوا کرتے۔ اگر انسان رونے بیٹھ جائے تو ہاتھ پیر چھوڑ بیٹھتا ہے۔ اس طرح ہمت اور طاقت کمزور پڑ جاتی یے۔ آگے چلنا یے تو رو کر عمر کیوں گزاری جائے۔"

(اقتباس: شازیہ چوہدری کے ناول "شہر دل کے دروازے" سے)

[b]________________[/b]


منزلوں کو پا لینا کتنی بڑی قیامت ہے۔ سب کچھ بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔ خود منزل بھی۔ مجھے ایسے لگتا ہے جسے طلب سے عظیم تر کوئی منزل نہیں۔ طلب اور جدوجہد۔ شاہد یہ بشریت کا تقاضا ہو۔

(اقتباس: ممتاز مفتی کی کتاب "لبیک" سے)[/size][/center]

Farrah Zafar Sunday, December 23, 2012 11:13 PM

[size="5"]
میں اس شخس پر تعجب کرتا ہوں جو جنگل و صحرا اور بیابانوں کو طے کرتا ہوا خدا کے گھر اور حرم تک تو پہنچتا ہے کیونکہ اس میں اس کے نبیوں کے آثار ہیں -لیکن وہ اپنے نفس کے جنگل اور اپنی خواہشات کی وادیوں کو طے کر کے اپنے دل تک پہنچنے کی کوشش کیوں نہیں کرتا کیونکہ دل میں تو اس کے مولیٰ کے آثار ہیں - "
[center]
کشف المحجوب
- داتا گنج بخش حضرت علی ہجویری رحمتہ الله علیہ
[/center][/size]


03:01 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.