#1
|
||||
|
||||
میں باغی ہوں
اس دور کے رسم رواجوں سے
ان تختوں سے ان تاجوں سے جو ظلم کی کوکھ سے جنتے ہیں انسانی خون سے پلتے ہیں جو نفرت کی بنیادیں ہیں اور خونی کھیت کی کھادیں ہیں میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو وہ جن کے ہونٹ کی جنبش سے وہ جن کی آنکھ کی لرزش سے قانون بدلتے رہتے ہیں اور مجرم پلتے رہتے ہیں ان چوروں کے سرداروں سے انصاف کے پہرے داروں سے میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو جو عورت کو نچواتے ہیں بازار کی جنس بناتے ہیں پھر اس کی عصمت کے غم میں تحریکیں بھی چلواتے ہیں ان ظالم اور بدکاروں سے بازار کے ان معماروں سے میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو جو قوم کے غم میں روتے ہیں اور قوم کی دولت ڈھوتے ہیں وہ محلوں میں جو رہتے ہیں اور بات غریب کی کہتے ہیں ان دھوکے باز لٹیروں سے سرداروں سے وڈیروں سے میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو مذہب کے جو بیوپاری ہیں وہ سب سے بڑی بیماری ہیں وہ جن کے سوا سب کافر ہیں جو دین کا حرفِ آخر ہیں ان جھوٹے اور مکاروں سے مذہب کے ٹھیکیداروں سے میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو جہاں سانسوں پر تعزیریں ہیں جہاں بگڑی ہوئی تقدیریں ہیں ذاتوں کے گورکھ دھندے ہیں جہاں نفرت کے یہ پھندے ہیں سوچوں کی ایسی پستی سے اس ظلم کی گندی بستی سے میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو میرے ہاتھ میں حق کا جھنڈا ہے میرے سر پر ظلم کا پھندا ہے میں مرنے سے کب ڈرتا ہوں میں موت کی خاطر زندہ ہوں میرے خون کا سورج چمکے گا تو بچہ بچہ بولے گا میں باغی ہوں ، میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو شاعر: ڈاکٹر خالد جاوید جان |
The Following User Says Thank You to sadafazam For This Useful Post: | ||
Hamidullah Gul (Tuesday, January 13, 2015) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Majeed Amjad: Fikr o Funn | siddiqui88 | Urdu Literature | 2 | Thursday, June 19, 2014 08:35 PM |
tareekh-e-Urdu Zaban-o-Adab | siddiqui88 | Urdu Literature | 21 | Thursday, September 26, 2013 02:52 PM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |