#131
|
||||
|
||||
نہ فکر فردا نہ یاد ماضی
نہ چین دل کو ، نہ بے قراری نہ وصل کی لرزشیں نظر میں نہ بےبسی ہجر سمے کی نہ حد سے گزرا ہوا جنوں وہ نہ بے کلی وہ پہلے جیسی بس اک اداسی ہے دھیمی دھیمی بس اک خاموشی ہے بے کراں سی بس اک بے نام سی جلن ہے بس اک بے درد سی تھکن ہے جو زندگی کے ادھورے پن کو حدوں سے آگے بڑھا رہی ہے |
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ali Ahmad Syed (Wednesday, October 31, 2012), courageneverdies (Wednesday, October 31, 2012), Raja Gujral (Monday, December 24, 2012), unsolved_Mystery (Thursday, November 01, 2012) |
#132
|
||||
|
||||
تیری خوشبو کا ھنر کھولیں گے
آج ھم ساتواں دَر کھولیں گے کون سا اسم پڑھے بادِ صبا پھول کب د یدۂ تر کھولیں گے عشق کا بھید سرِ بام کبھی آپ پر با رِ دگر کھولیں گے اتنی تاریک مسافت میں کہاں ھم یہ اسبابِ سفر کھولیں گے عشق والےبھی کبھی وحشت میں قصۂ دردِ جگر کھولیں گے آخرِ شب کی دعا سے پہلے خواب کی بات مگر کھولیں گے ایسی بے مہر فضا کیسے لوگ سچایٔ کا دَر کھولیں گے نوشی گیلانی
__________________
read in order to live...........! |
#133
|
||||
|
||||
ان کے ناپاک شکموں میں ایسے جہنم دہکتے ہیں جو گلتے سڑتے ہوئے گوشت سے ہڈیوں، لکڑیوں، کوئلوں، پتھروں اور مٹی کے تودوں سے بھرتے نہیں، ان کے پامال لفظوں میں ایسے جہنم دہکتے ہیں جن کے ہمیشہ جواں سرخ شعلے زمیں کے کناروں پہ پھیلے ہوئے ہر سمندر کے پانی سےرکتے نہیں، ان کے گندے دلوں کے ارادوں میں ایسے جہنم دہکتے ہیں جو قوم کے بے گنہ خون سے، بے ریا اشک سے بے صدا آہ کے نرم جھونکے سے بجھتے نہیں، ان کے مردہ ضمیروں کی گہری تہوں میں کچھ ایسے جہنم دہکتے ہیں جن کی تعفن زدہ لمبی لمبی زبانیں ہمیشہ ہی پاتال سے اوپر اٹھتی ہیں اور چیختی ہیں '' ابھی اور لاؤ ابھی اور لاؤ''
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
#134
|
||||
|
||||
سوچتا ہوں کہ بہت سادہ معصوم ہے وہ میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں روح کو اس کی اسیر ِغم ِالفت نہ کروں اس کو رسوا نہ کروں، وقفِ مصیبت نہ کروں سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ واقفِ درد نہیں، خوگر ِآلام نہیں سحر عیش میں اس کی اثر ِشام نہیں زندگی اس کے لیے زہر بھرا جام نہیں! سوچتا ہوں کہ محبّت ہے جوانی کی خزاں اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا سوچتا ھوں کہ غم ِدل نہ سناؤں اس کو سامنے اس کے کبھی راز کو عریاں نہ کرو خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروں اس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں سوچتا ھوں کہ جلا دے گی محبّت اس کو وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی خود تو وہ آتش جذبات میں جل جائے گی اور دنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی سوچتا ھوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ میں اسے واقف الفت نہ کروں شاعر : ن م راشد
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
bl chughtai (Monday, November 05, 2012), khuram_khokhar (Wednesday, November 07, 2012), Raja Gujral (Monday, December 24, 2012) |
#135
|
||||
|
||||
سمندر پرسکون ہے پر کنارے شور کرتے ہیں
میرے اطراف بس رنگین نظارے شور کرتے ہیں اور اب تو چاندنی راتیں مجھے اچھی نہیں لگتیں سکون سے سو نہیں سکتا کہ تارے شور کرتے ہیں میں جب خاموش رہتا ہوں تو سب خاموش رہتے ہیں اگر اک لفظ بھی بولوں تو سارے شور کرتے ہیں بہت مدت ہوئ جب تم میرے کوچے سے گزرے تھے پر قدموں کے نشاں اب تک تمہارے شور کرتے ہیں
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
khuram_khokhar (Wednesday, November 07, 2012), Mukarrum (Thursday, November 15, 2012) |
#136
|
||||
|
||||
گزری باتوں کو مت ہوا دیجیے
ہوسکے تو میاں بھُلا دیجیے یہ ہنر بس گداگری میں ہے جس سے ملیے اُسے دعا دیجیے کیا کہا آپ نے کہ کچھ مانگو؟ دل سے بہتر ہے چیز کیا؟ دیجیے عمران سیفی
__________________
read in order to live...........! |
#137
|
||||
|
||||
!کون ہے معتبر زمانے میں
کس کے وعدے پہ اعتماد کریں؟ بھول جانے کی عمر بیت گئ !!آؤ اک دوسرے کو یاد کریں محسن نقوی
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Raja Gujral (Monday, December 24, 2012) |
#138
|
||||
|
||||
Qissy Meri Wehshat K Jo MarQoom Hain Saary
Aa Daikh Tere Naam Se Mansoob Hain Saary Bus is Liye Her Kaam Adhoora Hi Para Hai Khaadim Bi Meri Quom K Makhdoom Hain Saary Her Jurm Meri Zaat Se Mansoob Hua Hai Keya Mere Siwa Shehr Me Masoom Hain Saary Ab Kon Mere Pa'on Ki Zanjeer Ko Kholy Haakim Meri Basti K Bi Mehkoom Hain Saary Shayd Ye Zarf Hai K Jo Khamosh Hoon Ab Tak Warna To Tere Aaib Bi Maloom Hain Saare .....
__________________
"If you don't like a rule, just follow it. Reach the top and change the rule." "People do not lack strength; they lack will." |
#139
|
||||
|
||||
!گزرتے لمحو
مجھے بتاؤ زندگی کا اصول کیا ہے؟ تمام ہاتھوں میں آئینے ہیں کون کس سے چھپا ہوا ہے اگر صدا کا وجود کانوں سے منسلک ہے تو کون خوشبو بن کر بولتا ہے اگر سمندر کی حد ساحل ہے تو کون آنکھوں میں پھیلتا ہے تمام چیزیں اگر ملتی ہیں تو کون چیزوں سے ماورا ہے کِسے خبر ۔۔۔ بدلتی رُت نے پرانے پتوں سے کیا کہا ہے یہ کون بادل سے پوچھے کہ اتنے سال کہاں رہا ہے یہ جو آج دیکھا ہے وہ کل نہ ہوگا کوئی لمحہ اٹل نہ ہوگا !گزرتے ہوئے لمحو مجھے بتاؤ زندگی کا اصول کیا ہے؟ امجد اسلام امجد
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Da Skeptic (Thursday, November 22, 2012), HUMAIRASATTAR (Saturday, December 22, 2012), Saira Nadeem (Wednesday, November 21, 2012) |
#140
|
||||
|
||||
یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو کسی سے کچھ شکایت ہے؟ نہیں تو ہے وہ اک خوابِ بے تعبیر اس کو بھلا دینے کی نیت ہے؟ نہیں تو کسی صورت بھی دل لگتا نہیں ؟ ہاں تو کچھ دن سے یہ حالت ہے؟ نہیں تو تیرے اس حال پر ہے سب کو حیرت تجھے بھی اس پہ حیرت ہے؟ نہیں تو ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری تجھے اس پر ندامت ہے؟ نہیں تو ہوا جو کچھ یہ ہی مقسوم تھا کیا یہ ہی ساری حکایت ہے ؟ نہیں تو اذیت ناک امیدوں سے تجھ کو اماں پانے کی حسرت ہے ؟ نہیں تو تو رہتا ہے خیال و خواب میں گم تو اس کی وجہ فرصت ہے ؟ نہیں تو جون ایلیا
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
bl chughtai (Thursday, December 20, 2012), Codename Hijazi (Tuesday, May 28, 2013), Da Skeptic (Thursday, November 29, 2012), Urma Waqar (Friday, April 12, 2013) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Naat-e-Rasool-e-Maqbool S.A.W | Red Flower | Islam | 313 | Monday, January 06, 2020 08:18 AM |
Meri pasand | SYEDA SABAHAT | Urdu Poetry | 0 | Monday, May 02, 2011 12:22 PM |
Meri Maut Hai Meri Hamsafar Meri Zindagi Bhi Ajeeb Hai | Imtiaz ali | Urdu Poetry | 0 | Saturday, April 30, 2011 02:18 PM |
Meri Zaat Zara e Bay Nishaan | sara soomro | Urdu Poetry | 2 | Thursday, June 18, 2009 11:33 PM |
Yeh meri ana ki shikast hay | Last Island | Urdu Poetry | 0 | Wednesday, September 26, 2007 06:51 PM |