|
Islam Invite to the Way of your Lord with wisdom and fair preaching, and argue with them in a way that is better. Truly, your Lord knows best who has gone astray from His Path, and He is the Best Aware of those who are guided." Holy Qur'an 16:125 |
![]() |
Share Thread:
![]() ![]() ![]() |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#21
|
||||
|
||||
![]() (1) قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ 1 - کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے (2) اللَّهُ الصَّمَدُ 2 - (وہ) معبود برحق جو بینیاز ہے (3) لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ 3 - نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا (4) وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ 4 - اور کوئی اس کا ہمسر نہیں |
#22
|
||||
|
||||
![]()
(1) تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ
1 - ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو (2) مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ 2 - نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا (3) سَيَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ 3 - وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا (4) وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ 4 - اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے (5) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ 5 - اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی
__________________
No signature... |
#23
|
||||
|
||||
![]() (1) قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ 1 - !اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو) (2) لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ 2 - جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا (3) وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ 3 - اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے (4) وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ 4 - اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں (5) وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ 5 - اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں (6) لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ 6 - تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
__________________
No signature... |
#24
|
||||
|
||||
![]()
1) إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
1 - اے محمد) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے ) (2) فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ 2 - تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو (3) إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ 3 - کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بی اولاد رہے گا
__________________
No signature... |
#25
|
||||
|
||||
![]()
(1) أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
1 - بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ (2) فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ 2 - یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (3) وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ 3 - اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا (4) فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ 4 - تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے (5) الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ 5 - جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں (6) الَّذِينَ هُمْ يُرَاؤُونَ 6 - جو ریا کاری کرتے ہیں (7) وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ 7 - اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
__________________
No signature... |
#26
|
||||
|
||||
![]()
(1) لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ
1 - قریش کے مانوس کرنے کے سبب (2) إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاء وَالصَّيْفِ 2 - یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب ) (3) فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ 3 - لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں (4) الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ 4 - جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
__________________
No signature... |
#27
|
||||
|
||||
![]()
(1) أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ
1 - کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا (2) أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ 2 - (کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا (3) وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ 3 - اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے (4) تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ 4 - جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے (5) فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍ 5 - تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس
__________________
No signature... |
#28
|
||||
|
||||
![]()
(1) وَالْعَصْرِ
1 - عصر کی قسم (2) إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ 2 - کہ انسان نقصان میں ہے (3) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ 3 - مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے
__________________
No signature... |
#29
|
||||
|
||||
![]() (1) أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ 1 -لوگو تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (2) حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ 2 - یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (3) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ 3 - دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (4) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ 4 - پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (5) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ 5 - دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین رکھتے تو غفلت نہ کرتے (6) لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ 6 - تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے (7) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ 7 - (پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا (8) ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ 8 - پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
__________________
No signature... |
#30
|
||||
|
||||
![]()
(1) وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
1 - ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (2) الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ 2 - جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (3) يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ 3 - اور خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (4) كَلَّا لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ 4 - ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (5) وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ 5 - اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ (6) نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ 6 - وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (7) الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ 7 - جو دلوں پر جا لپٹے گی (8) إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ 8 - اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے ) (9) فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ 9 -یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں )
__________________
No signature... |
![]() |
Thread Tools | Search this Thread |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
The Religion Of Islam | MUKHTIAR ALI | Islamiat | 3 | Friday, April 03, 2020 10:31 AM |
Islamic Information | safdarmehmood | Islamiat | 4 | Thursday, June 28, 2018 08:09 AM |
Islamic Finance: Emerging Challenges of Supervision | Saleeqa Batool | Economics | 0 | Monday, November 19, 2007 02:30 PM |
Jihad In The Modern Era: | Heavenly Happiness | Islamiat Notes | 0 | Friday, June 22, 2007 01:58 PM |
Islam ( AN essay of islamic basics) | Ahmad Bilal | Essays | 0 | Friday, April 14, 2006 05:44 PM |